سندھ بلڈنگ، بد عنوان افسران سے ملکی محصولات کو نقصان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
٭وسطی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عا صم صدیقی،بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب اضافی وصولیوں میں سرگرم
٭ناظم آباد نمبر 3کے پلاٹ نمبر A 9/2 D26/10 پرناجائز تعمیرات ، بیٹر مافیا کو چھوٹ
(جرأت نیوز)سندھ بلڈنگ میں رائج سسٹم کے نافذ کردہ بدعنوان افسران ملکی محصولات کے نقصان کا سبب بنتے نظر آتے ہیں ۔ سسٹم نے کماؤ پوت افسران کو پیدا گیروں کے لیے مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا ہے ۔ہائی رائیز بلڈنگ کے نقشے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز شیخ کے حوالے کردیئے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرلااسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم صدیقی، بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب کے حوالے کردیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران ٹالپور کے حوالے ڈسٹرکٹ ساؤتھڈائریکٹر اشفاق کھوکر کو سونپ دیا۔ ڈسٹرکٹ کورنگی عرصہ دراز سے تعینات بلڈنگ انسپکٹر کاشف کے سپرد ۔ڈیمالشن ڈائریکٹر عبدالسجاد خان نے دیئے گئے ہدف کو پورا کرنے کے لئے نمائشی انہدامی کاروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے ۔دیگر علاقوں کی طرح وسطی میں بھی اے ڈی عاصم صدیقی اور بی آئی اورنگزیب نے خطیر رقم بٹورنے کی خاطر کمزور بنیادوں کی پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر کی آذادی دے رکھی ہے جس کا با آسانی اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ناظم آباد نمبر 3پلاٹ نمبر 3A 9/2 3D 26/10کی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات پر بیٹر اسامہ نے مکمل چھوٹ حاصل کر رکھی ہے ۔ سروے پر موجود نمائندہ جرأت سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات سے اہل علاقہ مسلسل ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اور وزیر بلدیات سعید غنی سے جاری غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری
اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ 13 سے 18 دسمبر 2025 کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے اور اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے، 13 سے 15 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی و مغربی پاکستان کے مختلف علاقوں میں اثر انداز ہو گا۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ موسمی صورت حال کے باعث دھند کی شدت میں بھی اضافے کا امکان ہے، میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ پہاڑی اور بالائ علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے، کوہستان، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ برف باری کے باعث پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اور بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے، کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 16 سے 18 دسمبر کے دوران برف باری کی شدت میں کمی تاہم سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے اور شمالی علاقوں میں متعدد مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے سیاحوں اور مسافروں سے التماس کی ہے کہ پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں جبکہ این ڈی ایم اے ممکنہ موسمی صورت حال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہی فراہم کر رہا ہے۔