پہلے چین پھر کسی اور کے اتحادی، زرداری: تاریخی دوستی، تعلقات مثال، صدر شی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد‘ بیجنگ (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) چین کے دورہ پر صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں فریقین نے باہمی اور وفود کی سطح پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں کہا ہے کہ پڑوسی سے زیادہ ہمارے قریب کوئی اور ہے غلط ہوگا کیونکہ چین اور ہماری سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔ صدر شی جن پنگ اور صدرآصف زرداری کی بیجنگ میں گریٹ ہال آف چائنہ میں ملاقات ہوئی جس میں چینیوں کی پاکستان میں سکیورٹی اور سی پیک منصوبوں میں تیزی پر بات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی، بین الاقوامی امور اور دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا ہم پہلے چین پھر کسی اور کے اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی مثالی ترقی اور خوشحالی چینی قیادت کے وژن اور عوام کی فعالیت کا مظہر ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے بھی پاکستان سے تعلق پر گہرے اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ چین اور پاکستان فولادی دوست اور ہر موسم کے سٹرٹیجک پارٹنرز ہیں، سی پیک کی تعمیر اور مختلف شعبوں میں تعاون دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ مثال ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں۔ چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور روایتی دوستی تاریخی ہے۔ پاک چین دوستی دونوں ممالک اور ان کے عوام کا قیمتی اثاثہ ہے۔ دونوں ممالک نے سی پیک کی تعمیر‘ مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوطی سے آگے بڑھایا۔ چین پاکستان تعاون دوطرفہ تعلقات کیلئے ایک مثال ہے۔ آصف علی زرداری نے عالمی ترقی میں چین کے تعاون پر چینی صدر کو خراج تحسین پیش کیا۔ آصف علی زرداری بیجنگ میں عظیم ہال پہنچے‘ جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے‘ جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے چین کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ صدر مملکت نے چین کے ہیروز کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چا لے چی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار دوستی کو مزید اجاگر کیا گیا۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کے عظیم عوامی ایوان میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی اور دوطرفہ تعلقات کے حوالہ سے مثبت رفتار اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات کے موقع پر ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصاری راہدری سے علاقائی روابط ، مشترکہ فوائد اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔ ملاقات میں مشترکہ مستقبل کی پاک -چین کمیونٹی مضبوط بنانے کیلئے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کی ضرورت پر بھی زوردیا گیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ ملاقات کے بعد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ تقریب میں سائنس اور ٹیکنالوجی، میڈیا، توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ بعد ازاں چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا۔ دریں اثناء سندھ حکومت کے وفد نے بیجنگ میں چینی کمپنی نورنکو کے حکام سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفد کی قیادت کی۔ کراچی سرکلر ریلوے‘ تھر کول انرجی‘ الیکٹرک بسوں و دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چین کے صدر شی جن پنگ چینی صدر شی جن پنگ آصف علی زرداری صف علی زرداری دونوں ممالک صدر مملکت سے ملاقات خیال کیا کے مطابق میں چین کیا گیا چین اور نے چین کہ چین
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور امارات کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان خوشگوار اور تفصیلی بات چیت ہوئی.
ملاقات میں دو طرفہ بہترین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی اور باہمی دلچسپی اور باہمی تشویش کے موضوعات پر بھی سازگار ماحول میں گفتگو ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نائب وزیرِاعظم امارات شیخ عبداللہ بن زاید النہیان