فلم ’کیسری ویر‘ کے سیٹ پر خوفناک حادثہ، بالی ووڈ اداکار شدید جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ میں جنگجو ویر ہمیرجی گوہل کا کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن فلم کے سیٹ پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید جھلس گئے۔ یہ واقعہ فلم سٹی، ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق، فلم کے ایک اہم ایکشن سین کے دوران، سورج پنچولی کو پائروٹیکنکس (آتش بازی) کے دھماکے کے اوپر سے چھلانگ لگانی تھی، لیکن ٹائمنگ کی غلطی کے باعث دھماکہ وقت سے پہلے ہوگیا، اور ان کے نیچے ہی زوردار دھماکہ ہوگیا۔
زیادہ مقدار میں گن پاؤڈر کے استعمال کی وجہ سے ان کے ران اور ہیمسٹرنگ (ٹانگوں کے پچھلے حصے) شدید جھلس گئے۔
حادثے کے فوراً بعد، موقع پر موجود میڈیکل ٹیم نے سورج پنچولی کا علاج کیا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے بریک لینے سے انکار کردیا اور شوٹنگ جاری رکھی۔
پورے شیڈول کے دوران انہوں نے تکلیف برداشت کرتے ہوئے اپنا کردار نبھایا، جس نے ان کے پیشہ ورانہ عزم اور جنون کو نمایاں کیا۔
یہ فلم گجرات کے مشہور سومناتھ مندر پر ہونے والی جنگ پر مبنی ہے، جس میں سورج پنچولی کے ساتھ سنیل شیٹی، وویک اوبرائے اور آکانکشا شرما بھی نظر آئیں گے۔
رپورٹس کے مطابق، وویک اوبرائے ولن کے روپ میں جبکہ سنیل شیٹی ایک مثبت کردار میں دکھائی دیں گے جو مندر کی حفاظت میں مدد کریں گے۔ فلم کے اعلان کے بعد سے ہی مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سورج پنچولی
پڑھیں:
عماد عرفانی کی گلوکار علی عظمت کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و سپر ماڈل عماد عرفانی نے گلوکار علی عظمت کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار علی عظمت 55 سال کے ہو گئے، انہوں نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی ہے۔
اس موقع پر اداکار عماد عرفانی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہیں علی عظمت کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Emmad Irfani (@emmadirfani)
تصویروں میں دونوں فنکاروں کو دلچسپ، خوش گوار موڈ میں ہنستے اور تصویریں بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر عماد عرفانی نے گلوکار علی عظمت کے عکس پر مبنی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی جو کہ مداحوں کی خاص توجہ کا مرکز بن گئی۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بادشاہ عظمت کو سالگرہ مبارک ہو، ہمیں تمام شاہکار اور یادیں دینے کا شکریہ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ براہِ کرم اس ٹی شرٹ کو نظر انداز مت کیجیے گا جو میں نے ان کی سالگرہ پر پہنی ہے۔
عماد عرفانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ یہ تصویر میں نے علی عظمت کے پہلے سولو البم ’سوشل سرکس‘ سے لی ہے۔
Post Views: 1