ویب ڈیسک — 

وائٹ ہاؤس میں منگل کو واشنگٹن ڈی سی کے دورے پر آنے والے اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ غزہ کاانتظام سنبھال لے گا اور ہم اس پر کام بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ غزہ کی ترقی چاہتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس کی کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ وہ غزہ پر کنٹرول کے اپنے منصوبے پر کس طرح عمل کریں گے۔ لیکن انہوں نے امریکی فوج غزہ بھیجنے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ضروری ہوا تو ہم یہ بھی کریں گے۔ ہم اس علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اس کی تعمیرِ نو کریں گے۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو پریس کانفرنس کے دوران

بدھ کو بیرون ملک مریکی اتحادیوں اور مخالفین دونوں نےصدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر امریکہ کےانتظامی کنٹرول اور فلسطینی رہائشیوں کو مستقل طور پر کسی اور ملک میں آباد کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا اور اس کی مذمت کی۔

متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب، آسٹریلیا، آئر لینڈ، چین ، نیوزی لینڈاور جرمنی اسی طرح یورپی یونین اورکریملن کے ایک ترجمان، سب نےدو ریاستی حل کےلیے حمایت کا اعادہ کیا۔۔

مصر ، اردن اور مشرق وسطیٰ میں دوسرے امریکی اتحادی 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو غزہ سے کسی اور مقام پر از سرنو آباد کرنے کی تجویز کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔ ٹرمپ کے تبصروں کے بعد مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیاجس میں فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے باہر منتقل کیے بغیر، تعمیر نو کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔




سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی الگ ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرے گا۔سعودی وزارتِ خارجہ نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں سے متعلق اس کا مؤقف غیر متزلزل ہے۔بیان میں فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز‘ کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے مؤقف کی واضح اور غیر مبہم انداز میں تصدیق کی ہے جس کی کسی بھی صورت میں کوئی اور تشریح نہیں کی جا سکتی۔

2017میں صدر ٹرمپ سعودی عرب کے دورے میں موجودہ ولی عہد سلمان کے ساتھ، فوٹو اے پی

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ترجمان نے بدھ کے روز کہا کہ غزہ کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا لازمی حصہ ہونا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ” یورپی یونین دو ریاستی حل کے بارے میں مستحکم طور پر پرعزم ہے، جو ہمارے خیال میں اسرائیل اور فلسطینیوں دونوں کے لیے طویل مدتی امن کا واحد راستہ ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ مستقبل کی کسی فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البنیز نے کہا، ’’ آسٹریلیا کا موقف وہی ہے جو آج صبح تھا ، جوگزشتہ سال تھا ، جو دس سال قبل تھا۔‘‘

آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے کہا، ’’ گزشتہ رات کے تبصرے ، بلا شبہ بہت تشویش نا ک تھے ، میں ہمیشہ ، جب بھی امریکی انتظامیہ کی بات آتی ہے تو کوئی فیصلہ اس بنیاد پر کرتا ہوں کہ وہ کیا کرتے ہیں، نہ کہ وہ کیا کہتےہیں۔‘‘

برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے ان ہزاروں فلسطینیوں کی تصاویر کا حوالہ دیا جوملبے سے گزر کر اپنے گھروں میں سے جو کچھ بچا ہے، وہاں واپس جا رہے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر فائل فوٹو

اسٹارمرنے کہاکہ،’’ انہیں گھر واپسی کی اجازت دی جانی چاہیے، انہیں تعمیر نو کی اجازت دی جانی چاہیےاور ہمیں دو ریاستی حل کے راستے پر اس تعمیر نو میں ان کا ساتھ دینا چاہئے ۔‘‘

ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے سرکاری خبر رساں ادارے اناطولیہ ایجنسی کو بتایا کہ’’ غزہ سے ملک بدریوں کی ٹرمپ کی تجویز کو نہ تو خطہ اور نہ ہی ہم قبول کریں گے۔‘‘

فیدان نے کہا کہ ، ’’ میری رائے میں ، اس کے بارے میں سوچنا بھی ، غلط اور مضحکہ خیز ہے۔‘‘

ترک وزیر خارجہ حقان فیدان

فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ "فلسطینی عوام اور ان کے ناقابل تنسیخ حقوق کا تحفظ کرے،” اور کہا کہ ٹرمپ جو کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ "بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی” ہوگی۔

فلسطینی پناہ گزین گروپ

بیروت میں مار الیاس پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی پناہ گزین گروپوں کے نمائندوں نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہر صورت ناکام ہو گی ۔

لبنان تقریباً 200,000 پناہ گزینوں کی میزبانی کرتا ہے، جن میں سے بہت سے 1948 کے بعد قائم کیے گئے کیمپوں میں رہتے ہیں، جب ان کے والدین یا دادا دادی کو اس سرزمین کو چھوڑنا پڑا جو اسرائیل بن گئی۔

بائیں بازو کے سیاسی دھڑے ڈیموکریٹک فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے رکن فتحی کلاب نے کہا کہ یہ منصوبہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہو گا۔

انہوں نے کہا ،’’ انسانی ہمدردی کی آڑ میں رہائشیوں کی نقل مکانی کو ایک جنگی جرائم سمجھاجاتا ہے جو قانون کےمطابق قابل سزا ہے ، جیساکہ متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے تسلیم کیا ہے ۔‘‘ انہوں نے کہا، اس سے انسانی ہمدردی سے متعلق ان حالات کا استحصال ہوتا ہے جن سے غزہ کے لوگ بہت سے واقعات میں دوچار ہیں۔‘‘

حماس نے جسے امریکہ اور متعدد مغربی ملکوں نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہےاورجس کے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں جنگ شروع ہوئی تھی، کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجویز خطے میں افرا تفری اور کشیدگی پیدا کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

امریکی سیا ست دانوں کا ردعمل

امریکہ میں حزب اختلاف کے سیاستدانوں نے ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ ڈیمو کریٹک سینیٹر کرس کونز نے ان بیانات کو جارحانہ ،اور خطرناک قرار دیا۔

ڈیمو کریٹ سینیٹر کرس کونز فائل فوٹو

کونزنے بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے کو ختم کرنے کے فیصلے کے حوالے سےسوال کرتے ہوئے کہا ،’’ ہم کیوں دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کے عشروں سے اچھی طرح سے چلنے والے پروگراموں کو ترک کریں گے ، اور اب انسانی ہمدردی کے ایک سب سے بڑے چیلنج کا آغاز کریں گے ؟‘‘

ایوان کے اسپیکر ، ایوان نمائندگان کی ری پبلکن اکثریت کے لیڈر ،مائیک جانسن نے غزہ پر قبضے کی ٹرمپ کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا، ’’ بالکل ، ہم اس کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ یہ ایک اچھی پیش رفت ہے۔‘‘

ایوان نمائندگان کی ری پبلکن اکثریت کے لیڈراسپیکر ،مائیک جانسن فائل فوٹو

سینیٹ میں ا کثریتی لیڈر ، ر پبلکن جان تھون نے ایک غیر جانبدارانہ خیال پیش کرتے ہوئے کہا، ’’ ٹرمپ ایک زیادہ پر امن اور محفوظ مشرق وسطیٰ چاہتے ہیں اور وہا ں کے لیے کچھ تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں ۔‘‘

اسرائیل پر اپنے حملے میں حماس نے، اسرائیلی اعدادو شمار کے مطابق 1200 لوگوں کو ہلاک کیا ، جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے اور 250 کو یرغمال بنایا تھا۔

جوابی طور پر اسرائیل کی فضائی اور زمینی جنگ میں ، غزہ میں حماس کے زیر انتظام صحت کے عہدے داروں کے مطابق 47ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سےنصف سےزیادہ عورتیں اور بچے تھے۔ صحت کے حکام یہ نہیں بتاتے کہ ہلاک ہونےوالوں میں سے کتنے جنگجو تھے۔

اس جنگ نے غزہ کے متعدد شہروں کے بڑے حصو ں کو کھنڈر بنا دیا ہے۔

اس رپورٹ کےلئے کچھ معلومات اے پی اور اے ایف پی اور رائٹرز سے لی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ٹرمپ کی تجویز کرتے ہوئے کہا بین الاقوامی انہوں نے کہا ریاستی حل کے یورپی یونین کی تجویز کو چاہتے ہیں نے کہا کہ کو مسترد کریں گے کرنے کی کے لیے کے بعد

پڑھیں:

غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، آج ہونے والی بمباری کے دوران اسرائیلی نژاد امریکی فوجی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹوجرنلسٹ اسرائیلی حملے خاندان سمیت شہید

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کے مطابق اسرائیلی بمباری کے دوران عیدان الیگزینڈر کی حفاظت پر مامور ایک محافظ بھی شہید ہوگیا، جبکہ دیگر لاپتا ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے بمباری کرکے یرغمالیوں کی جان خطرے میں ڈالی جارہی ہے، حالانکہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی حفاظت کے وعدے کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عارضی جنگ بندی کے دوران ایک معاہدے کے تحت حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا، جس کے بدلے میں اسرائیل نے بھی فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

تاہم اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ بمباری شروع کردی گئی، جس پر حماس نے کہا تھا کہ اسرائیل کا یہ اقدام یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کا داخلہ بند

یہ بھی یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیلی فوج اسرائیلی یرغمالی غزہ غزہ بمباری وی نیوز یرغمالی لاپتا

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی ناکام پالیسیاں اور عوامی ردعمل
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • امریکی وزیر دفاع نے حساس معلومات نجی چیٹ گروپ میں شیئر کیں، ملکی میڈیا
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تجارتی مذاکرات کے لیے بھارت پہنچ گئے
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی محکمہ خارجہ کی از سرِ نو تشکیل کی تجویز
  • امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے شہریوں کی جبری بیدخلی روک دی
  • امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے باشندوں کی جبری ملک بدری روک دی
  • غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
  • ٹرمپ انتظامیہ شام پر عائد پابندیوں میں نرمی پر غور کر رہی ہے،امریکی اخبار
  • سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ جاری