گداگری میں ملوث سرغنہ ائر پورٹ سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے گداگری میں ملوث سرغنہ کو کراچی ایر پورٹ سے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کر تے ہوئے سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے مسافر محمد عثمان کو گرفتار کر لیا ، ملزم کا نام گداگری کی فہرست میں شامل تھا اور اسے اسٹاپ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔ایف آئی اے حکام مطابق ملزم اس سے قبل گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، ملزم کو مزید کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوپولیس نے مانسہرہ میں ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بالا کوٹ میں ریچھ کا بچہ برآمد کر کے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔
کسٹم عملے نے ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔
گرفتار ملزم ریچھ کے بچے کو بالاکوٹ سے پشاور لے جانا چاہتا تھا۔
ریچھ کے بچے کو محمکۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔
گرفتار اسمگلر پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔