چمپئینزٹرافی ، پی سی بی سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد اسٹیڈیمز آئی سی سی کے حوالے کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد سٹیڈیمز آئی سی سی کے حوالے کرے گا۔ سہ ملکی سیریز 8 فروری سے 14 فروری تک قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جانی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم نے 8 اور 10 فروری کو تین ملکی سیریز کے میچز کی میزبانی کرنا ہے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیا اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم 11 فروری کو آئی سی سی کے حوالے ہو گا ۔نیشنل اسٹیڈیم ،کراچی میں 12 اور 14 فروری کو میچز ہونا ہیں۔ 15فروری کو نیشنل اسٹیڈیم ،کراچی آئی سی سی کے پاس چلا جائے گا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی کے فروری کو
پڑھیں:
کوہلی نے زیادہ آئی پی ایل ففٹیز کے ریکارڈ میں وارنر کو پیچھے چھوڑدیا
کراچی:ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں زیادہ ففٹیز بنانے کا ریکارڈ ڈیوڈ وارنر سے چھین لیا۔
کوہلی اب تک 260 میچز میں 67 بار نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ اتوار کو رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے پنجاب کنگز کیخلاف انجام دیا۔
ان سے قبل آئی پی ایل سے 15 برس منسلک رہنے والے سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے دہلی اور سن رائزرز کی جانب سے 184 میچز میں 66 ففٹیز بنائی تھیں۔
شیکھردھون (53)، روہت شرما (45)، لوکیش راہول (43) اور اے بی ڈی ویلیئرز (43) بھی فہرست میں شامل ہیں۔