ثانیہ مرزا کی بدولت بھینسوں کی دیکھ بھال کرنے والا کروڑ پتی کیسے بنا؟ جانیئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
آج آپ کو بتاتے ہیں بھینسوں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک ایسے شخص کے بارے میں کہ جس کی زندگی بھارتی ٹینس کی لیجنڈ ثانیہ مرزا نے بدل ڈالی، یہ شخص اس وقت ثانیہ مرزا کی مالیت کروڑوں روپے کا مالک ہے۔
ثانیہ مرزا بھارت کی ایک مشہور ٹینس کھلاڑی ہیں، جو دنیا بھر کے ٹی وی ٹاک شوز پر اکثر نظر آتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی، تاہم یہ شادی 2024 میں طلاق پر منتج ہوئی۔ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے "خلع" کا مطالبہ کیا تھا۔
ثانیہ مرزا نے 'یاروں کی بارات' شو میں بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان کے ساتھ شرکت کی تھی، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے دلچسپ لمحات شیئر کیے۔
بھوجپوری گلوکار اور اداکار کھیساری لال یادو نے ثانیہ مرزا پر گانے گائے تھے، جن میں سے ایک مشہور گانا تھا "ٹینس والی سینیا دلہا کھوجلی پاکستانی"، جو کھیساری نے 'یاروں کی بارات' شو میں سینیا مرزا کو دکھایا۔
کھیساری لال یادو نے ایک وقت میں بھینسوں کی دیکھ بھال کی تھی، لیکن آج اس گانے کی بدولت ان کا نیٹ ورتھ 20 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ان کے ثانیہ مرزا کے بارے میں گانے بھوجپوری فلمی صنعت میں بہت مقبول ہیں۔
ثانیہ مرزا نے 2023 میں پیشہ ورانہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور ان کے نام پر 6 گرینڈ سلیم ٹائٹلز ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا اس وقت 216 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی مالک ہیں۔ ثانیہ مرزا طلاق کے بعد اب زیادہ تر دبئی اور حیدرآباد (بھارت) میں رہتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ثانیہ مرزا نے
پڑھیں:
فیصل آباد: گن پوائنٹ پر بچیوں سے زیادتی کرنے والا جنسی درندہ فرار ہونے کے بعد پھر گرفتار
فیصل آباد میں گن پوائنٹ پر بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے کے بعد پھر گرفتار ہو گیا تاہم ملزم کو چھڑانے والے ساتھی فرار ہوگئے۔
فیصل آباد کے تھانہ بلوچنی کے علاقہ میں چھوٹے بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم ریاض عرف راجو کوپولیس مقابلہ میں پولیس حراست سے فرار ہونے کے فوری بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ جاوید انور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملازمان کے ہمراہ زیر حراست ملزم ریاض عرف راجو کو اسلحہ برآمدگی کیلئے لے کر جا رہے تھے۔
90 سیم پل کے قریب پہنچے تو 4 نامعلوم مسلح ملزمان 2 عدد موٹر سائیکلوں پر آئے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ملزم کو چھین کر لے گئے۔
اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بلوچنی و پولیس کی بھاری نفری فوری موقع پر پہنچ گئی۔ملزمان نے پولیس پارٹی سے مقابلہ شروع کردیا۔پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔
فائرنگ رکنے پر چیکنگ کے دوران ملزم ریاض عرف راجو زخمی حالت میں پڑا ملا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مضروب ہوا۔
اس کے ساتھی ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔مضروب ملزم کو فوری برائے علاج معالجہ اسپتال بھجوا دیا ہے۔
فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کرکے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
ملزم چھوٹے بچوں اور بچیوں کے ساتھ اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زیادتی کرتا تھا، ملزم تھانہ بلوچنی کی حدود میں پانچ بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔