Express News:
2025-04-22@09:51:45 GMT

ماحولیاتی آلودگی اور بڑھتی ہوئی گرمی

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ کے حقائق سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ، رواں سال جنوری 7کی صبح اس آگ کا آغا ہوا اس کے بعد یہ آگ 40ہزار ایکڑ پر پھیل گئی ۔ 12ہزار سے زیادہ عمارتیں جل چکی ہیں لوگوں کے گھر راکھ کے ڈھیر بن چکے اب تک پچاس بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے ۔ ایک لاکھ اسی ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ جنوبی کیلفیورنیا میں گزشتہ سال جولائی کے بعد کوئی بارش نہیں ہوئی ۔ جون جولائی گرم ترین تھے ۔

اکتوبر بھی گرم ترین رہا۔ اس علاقے میں جولائی کے بعد کوئی بارش نہیں ہوئی ۔ جنوری کا موسم سرد ہوتا ہے لیکن اس مہینے بھی ناکافی بارش ہوئی ۔ پیڑ پودے وغیرہ سوکھ گئے ۔ فضا میں نمی کم ہو گئی ۔ ہوا میں خشکی بڑھ گئی طاقتور خشک ہوائیں چلیں ۔ گرم سوکھی ہوا نے آگ کو مزید بڑھا دیا ۔

ماحولیاتی سائنسدان پیٹر کیل مس اس علاقے میں رہائش رکھتے تھے آگ لگنے سے کچھ عرصہ پہلے انھوں نے اس علاقے کو چھوڑ دیا کیونکہ ان کو آنے والے خطرے سے آگاہی ہو چکی تھی ۔ اس موضوع پر انھوں نے نیو یارک ٹائمز بلکہ دوسرے اخباروں میں لکھ کر عوام کو اس خطرے سے آگاہ کیا۔ خشک سالی اور گرم طاقتور ہواؤں نے پیڑ پودوں میں نہ صرف آگ لگادی بلکہ اس کے پھیلاؤ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ لوگ اپنے آپ کو بڑی مشکل سے بچاسکے ۔ کم از کم چوبیس افراد اس آگ کی نذر ہوئے ۔

یہ سب کلائمیٹ چینج کا نتیجہ ہے یعنی ماحولیاتی تباہی جس نے پوری دنیا کو اپنی تباہ کن گرفت میں جکڑ لیا ہے ۔ بس یہ سمجھیں کہ سورج سوا نیزے پر آگیا ہے ۔ بڑھتی ہوئی حدت بے پناہ حدت جس نے زمین کے کسی کونے کو نہیں چھوڑا۔ ابھی موسم گرما بظاہر دور ہے لیکن اس کی آمد کا طبل ابھی سے بجنا شروع ہو گیا ہے ۔

اندازہ کریں اس دفعہ موسم سرما کا دورانیہ لاہور میں صرف دس سے بارہ دن رہا ہے ۔ سخت سردی جو بظاہر اتنی سخت بھی نہیں تھی صرف دس بارہ جنوری تک رہی اس کے بعد بتدریج گھٹتے ہوئے بیس جنوری تک ختم ہو گئی امکان نہیں بلکہ یہ بات یقینی ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے جب موسم سرما مکمل طور پر غائب ہو جائے گا تو لوگوں کو موسم سرما منانے اور گرم کپڑے پہننے کے لیے پہاڑی علاقوں میں جانا پڑے گا اگر وہ بھی گرم نہ ہو گئے۔ جس کا خدشہ بہت زیادہ ہے ہو سکتا ہے اس سال گرمی فروری سے ہی شروع ہو جائے ۔

اقوام متحدہ کے پانی سے متعلق معاملات کو دیکھنے والے مختلف اداروں کو ’’یو این واٹر‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ماحولیاتی تباہی کی وجہ سے مستقبل میں حالات مزید خراب ہو نے والے ہیں ۔ جب زمین انسانوں اور جانداروں کے لیے ناقابل رہائش ہو جائے گی ۔ آپ دیکھیں گے سرمایہ داری نظام کا خوفناک خون آشام مکروہ چہرہ جس نے صرف دولت کمانے کے لیے دنیا کو ایک ایسے خطرے میں دھکیل دیا جس سے نکلنا اب ناممکن ہو گیا ہے ۔

اس کی ذمے دار 57ملٹی نیشنل کمپنیاں ہیں جو دنیا میں فوسل فیول یعنی کول آئل اور گیس کا کاروبار کرتی ہیں ۔ دنیا بھر میں جتنی بھی گرین گیسز پیدا ہوتی ہے اس کا 80فیصد یہ ملٹی نیشنل کمپنیاں پیدا کر رہی ہیں ان میں زیادہ تر کمپنیوں کا تعلق امریکا سے ہے ۔ مزید یہ کہ اس میں چین ، روس، میکسیکو ، ایران، سعودی عرب اور انڈیا کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ امریکی کمپنیوں کو گرین گیسز کی حقیقت کا پتہ 1954میں ہی چل گیا تھا کہ فوسل فیول سے پیدا ہونے والی زہریلی گیسیں دنیا اور اس میں بسنے والے انسانوں کے لیے موت کا پیغام ہے لیکن انھوں نے اپنی ہی اس ریسرچ کو ظاہر کرنے کے بجائے یہ پروپیگنڈا کرنا شروع کردیا کہ ان گیسز سے ماحولیات کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاکہ ان کی دولت میں اضافہ ہی ہوتا جائے ۔

صرف یہی نہیں انھوں نے بے پناہ دولت کے حصول کے لیے دنیا بھر میں سیاستدانوں اور حکومتوں کو خرید ا۔ من پسند قوانین پاس کروائے ۔متبادل توانائی کے منصوبوں میں رکاؤٹ ڈالی گئی جس میںامریکی ڈیمو کریٹ اور ری پبلکن سنیٹر بھی شامل ہیں ۔ اب یہی کام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ2018 سے کر رہے ہیں جو ماحولیاتی تباہی کو ماننے سے ہی انکاری ہیں ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انھوں نے نے والے کے بعد گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

نظام کی بہتری کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی، ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے، وزیر قانون

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم اسٹرکچرل ریفارم ہے جو نظام کی بہتری کے لیے کی گئی،علم غیب کسی کے پاس نہیں ہے، ضرورت کے تحت کل کو اگر کوئی چیز کرنا پڑی تو تمام اتحادی جماعتیں و پارلیمنٹ بیٹھ کر سوچیں گی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بار کونسل میں دو روزہ بین الاقوامی مصالحت و ثالثی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ندرہ سال پہلے محمد احمد نعیم صاحب سے گذارش کی تھی کہ سیکھنے کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں۔

 اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کو ہاسٹل میں اس کی تین رومیٹس کی موجودگی میں گولی مار قتل کر دیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کا شکریہ کہ جو رسپانس ہے وہ خوش آئیند ہے، اے ڈے آر کی مصالحت کی بات ہو، کہا جائے کہ یہ جوڈیشل سسٹم کا حصہ نہیں یہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایڈووکیسی کی ایک نئی شکل ہے، حکومت پاکستان نے وقت کی اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے آئی میک کا سنگ بنیاد رکھا، میرے پاس بہت وائبرینٹ ٹیم ہے، بنیادی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہمارا کام ہے باقی آپکا کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے آپ کو عالمی کمیونیٹی میں رہنے کے لیے اور اپنا رول پلے کرنے کے لیے بل تیار کر لیا ہے، صوبائی اسمبلیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اس قراردادیں پیش کیں، تین لاکھ مقدمات ہائیکورٹس میں پینڈنگ ہیں، سپریم کورٹ میں بھی ایسے کیس ہزار ہا ہیں۔

کوئٹہ: ٹرین ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 15 لیویز اہلکار معطل

وزیر قانون نے کہا کہ جو مقدمات سپریم کورٹ میں نہیں آنے چاہیئیں ان کے لیئے الگ سے بینچ اور ٹائم مختص کر دیا گیا ہے، جو نئے قانون میں شقیں ہیں اس میں آپکو زیادہ روم ملے گا، وکلا کا  رول کم ہونے کے بجائے بڑھا ہے، مستقبل کی وکالت کا آپکو حصہ ہونا ہے۔

اعظم نذیر نے کہا کہ نئی چیزوں کو نئے آئیڈیا کو لے کر چلیں گے تو بلندیوں تک جائیں گے،علم کا قانون کا یہ ایک اور آسمان ہے جس پر ہمیں پرواز کرنا ہے، امید کرتا ہوں کہ اگلے دو روز پوری دلچسپی کے ساتھ ہماری ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کاوشیں پاکستان کی عوام کے لیئے ہیں، ہمیں سب سے زیادہ لٹیگنٹ کی آسانی کرنی ہے۔

شوہر نے بیٹیوں کے سامنے بیوی کا سر تن سے جدا کیا اور پھر اسے لے کر تھانے پہنچ گیا

بعد ازاں اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کراچی کی طرح لاہور میں بھی ایک ہی جگہ عدالتیں ہوں، اس کا سب سے زیادہ فائدہ بار اور پھر سائلین کو ہے، جوڈیشل افسران کے لیئے بھی اس میں سہولت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے یہ پلان حکومت پنجاب کو بھیجا ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اس کے لیئے بالکل تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چھبسویں ترمیم ایک اسٹرکچرل ریفارم ہے جو کہ نظام کی بہتری کے لیئے کی گئی ہے، میرا نہیں خیال کہ چھبسویں ترمیم کے بعد کسی ترمیم کی ضرورت ہے۔

آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم ، ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا

وزیر قانون نے کہا کہ علم غیب کسی کے پاس نہیں، ضرورت کے تحت کل کو اگر کوئی چیز کرنا پڑی تو تمام اتحادی جماعتیں و پارلیمنٹ بیٹھ کر سوچیں گی۔

اعظم نذیر کا کہنا تھا کہ بار کونسلز کے انتخابات کو صاف شفاف رکھنے کے لیئے ووٹرز کی ڈیجیٹلائزیشن کریں گے، سٹیمرز، بینرز، کھانوں اور زائد خرچہ پر پہلے بھی پابندی ہے لیکن اب یہ قانون کا حصہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ  آپ اگر فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہوں گے، آپ اگر سرکاری پراپرٹی اور پولیس وینز جلائیں گے تو آپ کو پھولوں کے ہار تو نہیں پہنائے جائیں گے۔

جنید جمشید کے آخری سفر پر جانے سے قبل کیا جذبات تھے؟ اہلیہ نے بتا دیا

ان کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت جو پیسے ہائیکورٹ بارز کو دیتی ہے وہ پیسے ہم نے پچھلے اور اس سے پچھلے سال لاہور ہائیکورٹ بار کو دیے تھے، اگر خیبر پختون خواہ حکومت اپنے صوبے پر خرچ کرے اور وہاں کے عدالتی نظام کو بہتر کرے تو زیادہ خوشی ہو گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خاموش بہار ۔وہ کتاب جوزمین کے دکھوں کی آواز بن گئی
  • شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • نظام کی بہتری کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی، ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے، وزیر قانون
  • بھارت، مدھیہ پردیش میں بڑھتی ہوئی ہندو مسلم کشیدگی، فورسز کی بھاری نفری تعینات
  • گری ہوئی چیز کو اٹھا کر کھانے کا 5’ سیکنڈ رول’، حقیقت کیا ہے؟
  • برداشت ختم ہوئی تو آپ کو مذمت کا موقع بھی نہیں ملے گا: جنید اکبر 
  • پوپ فرانسس… ایک درد مند انسان
  • دنیا کا خطرناک ترین قاتل گانا، جس کو سن کر مرنے والوں کی تعداد تقریباً 100 رپورٹ ہوئی
  • فلسطین: انسانیت دم توڑ رہی ہے