اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 فروری 2025ء) غزہ میں 19 جنوری کو حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی پر عملدرآمد ہونے کے بعد 10 لاکھ سے زیادہ لوگ غذائی مدد وصول کر چکے ہیں جبکہ ایسے علاقوں میں بھی مدد کی فراہمی شروع ہو گئی ہے جہاں قبل ازیں رسائی ناممکن یا بہت مشکل تھی۔

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ جنگ بندی کے بعد امدادی سرگرمیوں کے لیے حالات سازگار ہیں اور بفر زون جیسی جگہوں کے علاوہ دیگر مقامات پر مدد پہنچانے کے لیے اسرائیلی حکام سے رابطوں یا اجازت لینے کی ضرورت نہیں رہی۔

غذائی امداد میں اضافہ

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے 10 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ غذائی امداد غزہ میں بھیجی ہے جس سے تقریباً 10 لاکھ لوگوں نے استفادہ کیا۔

(جاری ہے)

یہ مدد 24 جنوری کو شمالی غزہ میں دوبارہ فعال ہو جانے والے تنوروں پر تیار کی جانے والی روٹی اور اجتماعی باورچی خانوں کے ذریعے تقسیم کیے جانے والے کھانے کے علاوہ ہے

ادارے نے شمالی علاقے میں پانچ تنوروں کو چالو رکھنے کے لیے ایندھن بھی مہیا کیا ہے جس سے ان کی پیداواری صلاحیت میں 40 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

علاوہ ازیں، غزہ بھر میں ہنگامی طبی امداد مہیا کرنے والی 25 ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔پناہ کے سامان کی ضرورت

'اوچا' کے مطابق، جنگ بندی کے بعد بڑے پیمانے پر انسانی امداد غزہ میں آئی ہے تاہم پہلے دو ہفتوں میں لوگوں کو خوراک کی فراہمی ترجیح رہی جس کے باعث پناہ کا حسب ضرورت سامان علاقے میں نہیں پہنچ سکا۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی (پی آر سی ایس) نے سوموار کو شمالی غزہ میں 3,000 خیمے پہنچائے تھے جبکہ آئندہ دنوں میں مزید 7,000 خیمے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔

'اوچا' نے بتایا ہے کہ شدید بیمار اور زخمی لوگوں کی علاج کے لیے بیرون ملک روانگی کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔ یکم اور 3 فروری کے درمیان 100 بچوں سمیت 105 مریضوں اور ان کی نگہداشت کرنے والے 176 افراد کو غزہ سے باہر بھیجا گیا ہے۔

© UNICEF/Eyad El Baba ایک فلسطینی خاندان شمالی غزہ میں اپنے گھر واپس جانے کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔

یرغمالیوں کی رہائی جاری

'اوچا' کا اندازہ ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل سے اغوا کیے گئے 79 یرغمالی یا ان میں ہلاک ہو جانے والوں کی باقیات تاحال غزہ میں موجود ہیں۔ گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے تیسرے اور چوتھے مرحلے میں یرغمالیوں کی رہائی میں سہولت مہیا کی ہے۔ حالیہ جنگ بندی کے بعد غزہ سے مجموعی طور پر 18 یرغمالی رہائی پا چکے ہیں جبکہ اسرائیل کی جیلوں سے 583 قیدیوں کو آزاد کیا گیا ہے۔

30 جنوری کو اسرائیل کے تین اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے پانچ یرغمالیوں کو غزہ سے نکال کر اسرائیلی حکام کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ 110 فلسطینیوں کی اسرائیلی حراستی مراکز سے رہائی عمل میں آئی۔ ان فلسطینی قیدیوں میں 30 بچے بھی شامل تھے۔ 20 قیدیوں کا تعلق مغربی کنارے سے ہے جنہیں غزہ کی پٹی میں آزاد کیا گیا۔

اس سے اگلے روز تین اسرائیلی یرغمالیوں کو غزہ سے اسرائیل بھیجا گیا جبکہ 183 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل کی جیلوں سے رہائی ملی۔

ان میں 11 لوگوں کو 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے حراست میں لیا گیا تھا جبکہ سات قیدیوں کو مصر بھیجا گیا ہے۔بےگھر لوگوں کی واپسی

'اوچا' نے بتایا ہے کہ 27 جوری کے بعد اپنے علاقوں کی جانب واپس آنے والے لوگوں کی تعداد میں کمی آ گئی ہے۔ اب تک 565,092 لوگوں نے جنوب سے شمال کی جانب واپس نقل مکانی کی ہے جبکہ 45,678 افراد نے شمال سے جنوب کا سفر کیا ہے۔

اندازے کے مطابق تقریباً پانچ لاکھ لوگ غزہ شہر اور شمالی غزہ میں واپس آ گئے ہیں جہاں بڑے پیمانے پر خوراک، پانی، خیموں اور پناہ کے سامان کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جنگ بندی کے بعد شمالی غزہ میں گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

لیگی وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، نواز اور شہباز اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن

لیگی وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، نواز اور شہباز اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز

کراچی(سب نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے کچھ وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، یہی روش رہی تو بات نہیں بنی گی۔
کراچی میں پارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ اور عاجز دھامراہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ متنازع کنالز پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف رہا ہے، کوشش ہے کہ مسئلے کو حل کیا جائے، لوگوں کے جائز خدشات ہیں، نگران حکومت کے دوران ارسا نے سرٹیفکیٹ جاری کیا اور کہا کہ کنالز بنائیں پانی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی سندھ کے نمائندے نے مخالفت کی تھی، جو لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی بعد میں جاگی ہمارے پاس رکارڈ موجود ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے مخالفت کی، 16 جون کو وزیر اعلی نے سمری سائن کی اور 3 جولائی کو سمری وفاق کو پہنچ چکی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سارے خطوط موجود ہیں جو ہم نے کینالز کی مخالفت کی، پیپلز پارٹی کا یہی موقف ہے کہ متنازعہ کنالز نہیں بنائے جائیں، صدر مملکت نے جوائنٹ سیشن میں کہا کہ ہم اس منصوبے کو سپورٹ نہیں کر سکتے، پہلے دن سے کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے، جہاں جہاں ہماری میٹنگز ہوئی وہاں ہم نے مخالفت کی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب میں زیر زمین پانی میٹھا موجود ہے اس سے کاشتکاری ہوسکتی ہے، دو دن قبل رانا ثنااللہ نے فون پر بتایا کہ وزیر اعظم صاحب اس معاملے کو حل کرنا چاہتا ہیں، رانا ثنا اللہ سے کل اور آج بھی بات ہوئی، شہباز شریف پوری ملک کے وزیراعظم ہیں، لوگوں کے خدشات ختم کرنے چاہیے۔سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک عوام کے ساتھ ہوتا ہے، اکانوے کے معاہدے کے تحت بھی ہمیں پانی نہیں مل رہا ہے، قانونی اور آئینی طور پر جو ہمارا پانی کا شیئر بنتا ہے وہ دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن سڑکوں کو بلاک نہ کریں، ٹرکوں میں مویشی پھنسے ہوئے ہیں ان کو خوراک نہیں پہنچ پا رہی ہے، ایکسپورٹ کا سامان پھنسا ہوا ہے، میری التجا ہے کہ لوگوں کا خیال کریں، احتجاج کو پرامن رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ن لیگ کے سنجیدہ لوگوں سے بات ہو رہی ہے اور کچھ وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، وہ لوگ غیر سیاسی ہیں جو اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں، سیاستدان اس صورتحال میں معاملے کو ٹھنڈا کرتے ہیں۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ رانا ثنااللہ نے بات کی ہم خوش آئند قرار دیتے ہیں، اگر ہمارے طرف سے بھی شعلہ بیانی ہوئی تو بات بنے گی نہیں، شہباز شریف اور نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، ن لیگ اپنی وزرا کو سمجھائے ورنہ پھر شاید ہم اپنے ترجمانوں کو روک نہ سکیں، یہی روش رہی تو بات نہیں بنی گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی گِدھوں کے قبضے میں ہے، اثاثے اور اکاونٹس منجمد کیے جائیں، اکبر ایس بابر پی ٹی آئی گِدھوں کے قبضے میں ہے، اثاثے اور اکاونٹس منجمد کیے جائیں، اکبر ایس بابر آئی ایم ایف کا دباو، وفاق سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ انٹرا پارٹی انتخابات: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں تھے، پی ٹی آئی سربراہ کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کینال معاملے پر لوگوں کے تحفظات جائز ہیں: شرجیل میمن
  • لیگی وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، نواز اور شہباز اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے امریکی سفیر نے حماس سے کیا مطالبہ کیا ؟
  • غزہ کے لوگوں کیلئے احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
  • حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی
  • پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا
  • پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
  • فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب حکومت کا فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان
  • کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی