Express News:
2025-04-22@09:58:28 GMT

ایشوریا کی خوبصورتی پر تبصرہ، امیتابھ بچن نے حیران کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی شو میں ایک نوجوان مداح کو خوبصورتی کے بارے میں خاص نصیحت کی۔ 

شو کے جونیئر ویک کے دوران، کم عمر امیدوار پرنوشا تھامکے نے امیتابھ بچن سے ایشوریا رائے کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "سر، ایشوریا رائے بہت خوبصورت ہیں!"

امیتابھ بچن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "ہاں، ہم جانتے ہیں!" تاہم، جب پرنوشا نے ان سے خوبصورتی کے راز دریافت کیے، تو امیتابھ بچن نے دل جیت لینے والا جواب دیا۔ 

انہوں نے کہا: "دیکھئے، ایک بات بتائیں آپ کو۔ چہرے کی خوبصورتی کچھ سالوں میں مٹ جائے گی، لیکن آپ کے دل کی خوبصورتی سب سے اہم رہتی ہے!"

یہ یادگار لمحہ KBC کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر سامنے آیا، جہاں امیتابھ بچن سالوں سے شو کی جان بنے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کو 18 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اگرچہ دونوں کی جوڑی کو بالی ووڈ کی خوبصورت ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، لیکن ان کے رشتے میں تنازعات کی افواہیں بھی گردش میں رہتی ہیں۔ تاہم، ابھیشیک اور ایشوریا نے کبھی بھی اپنی نجی زندگی پر تبصرہ نہیں کیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امیتابھ بچن نے کی خوبصورتی

پڑھیں:

غنی علی نے وزن کس طرح کم کیا؟ مداح حیران رہ گئے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے حالیہ دنوں میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

غنیٰ علی اپنی شاندار اداکاری کے باعث کافی مقبول ہیں ان دنوں وہ مقبول ڈرامہ سیریل نقاب میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، جہاں ان کے ہمراہ ہمایوں اشرف اور علی انصاری بھی کام کر رہے ہیں۔

غنیٰ علی اپنی نجی زندگی، جسمانی تبدیلیوں اور انٹرویوز کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح اس بات پر حیران ہیں کہ انہوں نے دو بچوں کی پیدائش کے بعد اتنی جلدی فٹنس کیسے بحال کر لی۔

مداح نہ صرف ان کی نئی دلکش شخصیت کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ کئی صارفین ان سے وزن کم کرنے کا طریقہ بھی پوچھ رہے ہیں۔ غنیٰ علی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کریش ڈائیٹ کا استعمال کیا، تاہم وہ اس طریقہ کار کو صحت کے لیے مضر قرار دیتے ہوئے دوسروں کو ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔

ایک انسٹاگرام صارف کے سوال کے جواب میں غنیٰ علی نے یہ بھی کہا کہ اگر بہتر نتائج درکار ہوں تو رات کا کھانا چھوڑ دینا وزن کم کرنے کیلئے ایک مؤثر قدم ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روح افزا سے شربت جہاد؛ دہلی ہائیکورٹ نے یوگا گورو کا تبصرہ ناقابل دفاع قرار دے دیا
  • اینکر اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو کا معاملہ جھوٹا نکلا
  • ندا یاسر کا کرن جوہر کے وزن میں کمی پر تبصرہ
  • سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے تاہم عوام کا خیال رکھا جائے، شرجیل میمن
  • اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کی سمری منظوری کی حیران کن سپیڈ، صرف ایک دن میں 8 سرکاری کام ہوئے
  • طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل
  • غنیٰ علی نے وزن کس طرح کم کیا؟ مداح حیران رہ گئے
  • شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
  • ایشوریا رائے نے ریکھا کو ’ماں‘ کہہ کر پکارا، ویڈیو وائرل  
  • غنی علی نے وزن کس طرح کم کیا؟ مداح حیران رہ گئے