تحریک آزادی دراصل تکمیل پاکستان کی تحریک ہے، صہیب عمار صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
مظفرگڑھ میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی دس لاکھ فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے، گزشتہ عرصہ میں سیاست پر کنڑول رکھنے والوں نے مایوس کیا ہے، حکمرانوں کی کوتاہی کی وجہ سے کشمیری عوام مایوس نہ ہوں ہم پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ لوگ کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں، یہ جغرافیہ کی نہیں نظریے کی لڑائی ہے اور کشمیریوں کو آزادی ملے گی، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، یہ بانی پاکستان نے کہا ہے، تحریک آزادی دراصل تکمیل پاکستان کی تحریک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرگڑھ میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رانا عمر دراز فاروقی امیر جماعت اسلامی مظفرگڑھ اور دیگر ذمہ دران جماعت موجود تھے۔ صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ ہندوستان کی دس لاکھ فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے، گزشتہ عرصہ میں سیاست پر کنڑول رکھنے والوں نے مایوس کیا ہے، حکمرانوں کی کوتاہی کی وجہ سے کشمیری عوام مایوس نہ ہوں، ہم پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں، ہندوستان جمہوریت کے بڑے دعوے کرتا ہے لیکن ہندوستان کے اندر آزادی کی تحریکیں موجود ہیں، سرینگر کی آزادی کے جذبے کو شکست نہیں دے سکتے۔ ہندوستان کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کا قتل کر چکا ہے، مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے، جو کشمیر کی آزادی کا راستہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے عوام
پڑھیں:
کے ٹو اور کے تھری نیوکلیئر پلانٹس تکمیل کے بعد فعال ہو چکے: چینی سفیر
---فائل فوٹوپاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کی قومی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی ہمیشہ حمایت کی، کے ٹو اور کے تھری نیوکلیئر پلانٹس تکمیل کے بعد فعال ہو چکے ہیں۔
چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ون چائنا پالیسی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے، چین اور پاکستان نے ہمیشہ اہم قومی مفادات، معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔
اسلام آبادپاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ...
انہوں نے مزید کہا کہ چین گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، سی پیک منصوبہ اب ایک حقیقت ہے، گوادر پورٹ کو مزید فعال کیا گیا ہے، خنجراب پاس اب پورا سال کھلا رہتا ہے۔
چینی سفیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان کرنسی تبادلے کا معاہدہ ہو چکا ہے، گزشتہ ایک دہائی میں چین اور پاکستان کے درمیان فوجی مشقیں بھی ہوئی ہیں۔