اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے،ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
نیویارک(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ تہران کے ساتھ مستند جوہری امن معاہدہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک عظیم اور کامیاب ملک بنے لیکن ایک ایسا ملک جس کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں ایک ایسے مستند جوہری امن معاہدے کو ترجیح دوں گا جس کے تحت ایران آگے بڑھ سکے اور خوشحال ہو سکے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ہم اس پر فورا کام شروع کریں گے، جب یہ مکمل ہو جائے گا اور اس پر دستخط ہوجائیں گے تو مشرقِ وسطی میں ایک بڑا جشن ہو گا۔قبل ازیں، واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور وہ جلد ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے اور اگر اس نے امریکہ پر جوابی حملہ کیا تو ایران کو تباہ کر دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کینالز معاملے کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنا ہے، عطا تارڑ
پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ اتحادی ہیں، ہمارے اتحادیوں کے جو مسائل ہیں ان کو دور کریں گے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق جو بھی منصوبہ شروع کرے گا، اتحادیوں کیساتھ مشاورت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ کینالز معاملے کو افہام و تفہیم کیساتھ حل کرنا ہے۔ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ اتحادی ہیں، ہمارے اتحادیوں کے جو مسائل ہیں ان کو دور کریں گے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق جو بھی منصوبہ شروع کرے گا، اتحادیوں کیساتھ مشاورت کریں گے، پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے، تمام معاملات پر ان سے مشاورت ہوگی، ملک کی معاشی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ 1.1 ارب ڈالر کے سرپلس میں ہے، کینالز معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ٹیم ورک کے نتیجہ میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، دشمن شرائط لگا رہے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے گا، ہم ڈٰیفالٹ کے دہانے سے اٹھ کر اس مقام پر آئے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں آپس میں تقسیم ہے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں، پی ٹی آئی اب 12 گروپس میں تقسیم ہوئی ہے، معیشت کی بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا، پاکستان ترقی کرے گا، پی ٹی آئی سے بات چیت کا سلسلہ نظر نہیں آرہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی صحافیوں اور پی ٹی آئی والوں کو آرمی چیف کے بیان سے تکلیف ہوئی، کینالز معاملے کو افہام و تفہیم کیساتھ حل کرنا ہے، اتحاد کا تقاضا ہے، اس معاملے کو مل بیٹھ کر حل کریں، اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا ہمارا فرض ہے۔