اسلام آباد: پاکستان میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی کاکہنا ہے کہ ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کریں گے، غزہ پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر اٹھے گا۔

تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے خالد قدومی نے کہا کہ غزہ دوبارہ بنے گا، امریکی صدرکی جانب سے اسرائیل کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں صلح کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اپنے حقوق کا سودا نہیں کریں گے، اسرائیلی فوج کو غزہ کی سرزمین سے واپس جانا پڑے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پس منظر

غزہ کی پٹی مشرق وسطیٰ میں ایک اہم اور حساس خطہ ہے، جو فلسطینیوں کے زیرِانتظام ہے لیکن اسرائیل کے محاصرے میں تھا، 2007 سے یہاں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی حکومت ہے، جسے اسرائیل اور امریکا دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں جبکہ دونوں ریاستیں دنیا بھر میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں، عالمی ادارے بھی ان کی دہشت گردی پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان متعدد جنگیں ہوچکی ہیں، جن میں ہزاروں فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں، حالیہ برسوں میں اسرائیل نے غزہ پر کئی حملے کیے، جنہیں حماس نے مزاحمت کے ذریعے پسپا کیا۔

TagsImportant News from Al Qamar.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

تہران اور بیجنگ کے تعلقات کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے، چینی سفیر

زونگ بی وو نے کہا کہ تعلقات کی درست سمت کو برقرار رکھنا اور باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط کرنا غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، موجودہ عالمی نظام میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیوں کے تناظر میں چین اور ایران کے تعلقات کی قدر و قیمت مزید واضح ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں چین کے سفیر نے ایران چین تھنک ٹینکس کے تیسرے فورم کی افتتاحی تقریب میں کہا ہے کہ موجودہ عالمی نظام میں، جہاں یکطرفہ طرزِ عمل میں اضافہ ہو رہا ہے، چین اور ایران کے تعلقات کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہو چکی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے ایران میں سفیر زونگ پی وو نے ایران چین تھنک ٹینکس کے تیسرے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تیسری بار سیاسی و بین الاقوامی اسٹڈیز کے سنٹر کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ فورم جغرافیائی طور پر بھی چینی سفارت خانے کے قریب ہے اور مکالمے و تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس اجلاس کا انعقاد چین اور ایران دونوں کے لیے نہایت اہم ہے۔

زونگ پی وو نے کہا کہ ایران اور چین نے اعلیٰ سطح پر، خصوصاً بیجنگ میں دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کے دوران، اہم مفاہمتوں تک رسائی حاصل کی ہے، سنہ 2026 ایران اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپن ویں سالگرہ ہوگی، ان تعلقات کے آغاز سے اب تک دونوں ممالک نے مثبت پیش رفت اور باہمی فوائد حاصل کیے ہیں اور ان تعلقات نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ چینی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ تعلقات کی درست سمت کو برقرار رکھنا اور باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط کرنا غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، موجودہ عالمی نظام میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیوں کے تناظر میں چین اور ایران کے تعلقات کی قدر و قیمت مزید واضح ہو گئی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اساتذہ اور محققین دونوں قوموں کے مفادات کو درست طور پر سمجھیں گے، دونوں معاشروں کے بارے میں گہری آگاہی پیدا کرنے میں مدد دیں گے اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ زونگ پی وو نے مزید کہا کہ چین کی مرکزی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں تجارتی شعبے میں جدت پر زور دیا گیا ہے اور ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ اقدام کو مزید اعلیٰ معیار کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے تہران کی سڑکوں پر برقی بسوں کی موجودگی کو سبز ترقی کے میدان میں ایران اور چین کے تعاون کی ایک واضح مثال قرار دیا۔ ان کے مطابق، محققین مختلف شعبوں میں تعاون کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کثیرالجہتی اقدامات اور عالمی جنوب کے ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ اقدام عالمی جنوب کے تقریباً تین چوتھائی ممالک اور سو سے زائد ریاستوں پر مشتمل ہے، اور بہت سے ممالک اس فریم ورک میں تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران، عالمی جنوب کے ایک اہم ملک کی حیثیت سے، اس میں فعال کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسی طرح شنگھائی تعاون تنظیم کے دائرے میں تعاون کو مضبوط بنانا بھی نہایت اہم ہے۔ چینی سفیر نے زور دے کر کہا کہ چین اور ایران دونوں وسیع صلاحیتوں اور مشترکہ مفادات کے حامل ہیں اور حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان نمایاں تبادلے دیکھنے میں آئے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • تہران اور بیجنگ کے تعلقات کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے، چینی سفیر
  • اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی میں کارروائی، حماس کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
  • اسرائیل کا حماس کے اہم ترین کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ؛ 3 شہادتیں
  • اسرائیل نے حماس کے اہم کمانڈر کو نشانہ بنایا، فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید
  • اسرائیل نے پرائمری اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کردی
  • روس ڈونباس پر کنٹرول چاہتا ہے لیکن اسے قبول نہیں کریں گے، زیلینسکی
  • عمل کا شوق اور قبولیت کی آرزو
  • پاکستان کو افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں درکارہیں،  ترجمان دفتر خارجہ
  • عالمی دبائو ،اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
  • عالمی دباؤ پر اسرائیل نے غزہ امداد کے لیے اردن کی سرحد کھول دی