صدر پاکستان کی چینی ہم منصب سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آصف علی زرداری اور شی جن پنگ میں عظیم ہال میں ہونے والی ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور اور شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے بنیادی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان منفرد، آزمودہ اور خصوصی تعلقات کو اُجاگر کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کی مثالی ترقی اور خوشحالی چینی قیادت کے وژن اور عوام کی فعالیت کا مظہر ہے۔انہوں نے عالمی ترقی میں چین کے تعاون پر صدر شی جن پنگ کو خراج تحسین کیا۔ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ اقتصادی راہداری سے علاقائی روابط، مشترکہ فوائد اور خوشحالی کو فروغ ملے گا، دونوں رہنماؤں نے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔اعلامیے کے مطابق آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستانی عوام چینی صدر کو مدبر رہنما اور بہترین دوست کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چینی صدر نے صدر مملکت اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔قبل ازیں، صدر مملکت کے چین کے گریٹ ہال آف دی پیپل آمد کے موقع پر چینی صدر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ چین کی مسلح افواج نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے، دونوں ملکوں کے صدور نے اپنے اپنے وفد کا تعارف کروایا۔اس سے پہلے آصف علی زرداری نے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ سے ملاقات کی اور چین کے قومی ہیروز کی یادگار کا دورہ کیا، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی یادگار پر پھول رکھے اور ان کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر پاکستان اور چیئرمین چاؤ نے پاک چین اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری صدر مملکت چین کے
پڑھیں:
آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم مانتے ہیں پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ ہونا چاہیے لیکن جب پاکستان میں جب استحکام اور قانون کی حکمرانی ہی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی۔
انہوں نے کہاکہ بتایا جائے ریاست کی تعریف کیا ہے، یہ نہیں ہو سکتا ہے ایک ماتحت اٹھ کر کہے کہ گھر میں چلاؤں گا، ملک میں اگر افراتفری ہوگی تو دفاع کمزور ہوگا، ایسی صورت میں ہم کیسے ترقی کریں گے۔
عمر ایوب نے کہاکہ بلوچستان کے عوام حقوق مانگ رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ جبری گمشدگیاں بند کی جائیں، میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ تقریر ٹی وی پر نہیں دکھائی جارہی ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آصف زرداری نے خود سندھ کا پانی بیچا، اس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہاکہ جولائی 2024 میں ایوان صدر میں گرین انیشیٹو کے اجلاس میں سارے معاملات طے ہوئے، اور آصف زرداری کے دستخط بھی موجود ہیں، اب کیسے انکار کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں کم ہورہی ہے، جبکہ پاکستان میں اضافہ کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن لیڈر آصف زرداری بلوچستان حقوق ریاست سندھ کا پانی عمر ایوب قومی اسمبلی وی نیوز