آئی سی سی کی نئی رینکنگ:ون ڈے میں بابر اور رضوان کی پوزیشن کمزور، شاہین کی تنزلی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
آئی سی سی نے اپنی نئی ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں نمایاں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ
بیٹنگ کے شعبے میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر ہیری بروک، تیسرے پر کین ولیمسن اور چوتھے پر بھارت کے یشسوی جیسوال موجود ہیں۔ پاکستان کے سعود شکیل واحد بیٹر ہیں جو ٹاپ 10 میں برقرار رہے جب کہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 16ویں اور بابر اعظم 19ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بالنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا دوسرے اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے نعمان علی پانچویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے تاہم ٹاپ 20 میں کوئی اور پاکستانی بالر شامل نہیں ہو سکا۔
ون ڈے رینکنگ
بیٹنگ کی درجہ بندی میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ بھارت کے روہت شرما، شبھمن گل اور ویرات کوہلی بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ اسی طرح جنوبی افریقا کے ہائنرک کلاسن پانچویں پوزیشن پر فائز ہیں۔
پاکستان کے فخر زمان ایک درجہ ترقی کے بعد 17ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ امام الحق 21ویں، محمد رضوان 22ویں اور صائم ایوب 23ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بالنگ میں افغانستان کے راشد خان نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی، بھارت کے کلدیپ یادوو دوسرے اور سری لنکا کے مہیش 3درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ نیچے آ کر چوتھی پوزیشن پر چلے گئے جب کہ حارث رؤف 18ویں نمبر پر بدستور موجود ہیں۔
آل راؤنڈر کی کیٹگری میں افغانستان کے محمد نبی سرفہرست ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے عظمت اللہ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 18ویں نمبر پر ہیں۔
ٹی 20 رینکنگ
بیٹنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جب کہ بھارت کے ابھیشیک شرما 38 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے۔ انگلینڈ کے فل سالٹ چوتھے اور پاکستان کے بابر اعظم ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔ محمد رضوان کی پوزیشن بھی متاثر ہوئی اور وہ نویں نمبر پر آ گئے۔
بالنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے انگلینڈ کے عادل رشید کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی جب کہ بھارت کے ورن چکرورتی 3درجے اوپر جا کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، تاہم ٹاپ 20 ٹی 20 بولرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہو سکا۔
ٹی 20 آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلی، نیپال کے دیپندر سنگھ ایری دوسری اور آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس تیسری پوزیشن پر فائز ہیں۔ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم ایک درجہ نیچے آ کر 14ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
مجموعی طور پر نئی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی نمایاں رہی، خاص طور پر بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو درجہ بندی میں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پر موجود ہیں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے محمد رضوان پاکستان کے پوزیشن پر بھارت کے ایک درجہ کے بعد
پڑھیں:
سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں سات ماہ تک سرِ فہرست رہنے والے سام سنگ گلیکسی اے 56 کی نمبر ون پوزیشن سام سنگ گلیکسی ایم 56 فائیو جی نے لے لی۔ اس ہفتے کی جاری ہونے والی فہرست میں متعدد نئے فون شامل ہوئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی ایم 56 فائیو جی (نئی انٹری) نے قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ون پلس 13 ٹی 5 جی (نئی انٹری) موجود ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو پانچویں، ایپل آئی فون 16 پرو میکس چھٹے اور سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔
آنر پاور فائیو جی آٹھویں (نئی انٹری)، اوپو فائنڈ ایکس 8 الٹرا نویں اور 10 ویں نمبر پر گوگل پکسل 9 اے (نئی انٹری) براجمان ہیں۔