بلوچستان: سوراب میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
سوراب(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے علاقے ضلع سوراب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
سول ہسپتال سوراب کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر سلیم مستوئی نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ سوراب کے علاقے نغاڑ میں کراچی-کوئٹہ قومی شاہراہ پر ہونے والے حادثے کے نتیجے میں 4 افراد کی لاشیں اور 5 زخمیوں کو سول ہسپتال سوراب منتقل کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹراما سینٹر کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
ایم ایس سول ہسپتال سوراب کے مطابق حادثہ کراچی سے آنے والے 2 مسافر گاڑیاں سوراب کے ایک مقامی شہری کی گاڑی کے درمیان ہوا۔
ڈاکٹر سلیم مستوئی کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ دسمبر میں لسبیلہ میں ہائی وے پر کار اور تیز رفتار ٹرک کے درمیان تصادم کے دوران ایک ہی خاندان کی 3 خواتین اور ایک بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گئے تھے۔
مزیدپڑھیں:فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو کیوں سلیکٹ کیا؟ عاقب جاوید نے تنقید کا جواب دے دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوراب کے
پڑھیں:
سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
فائل فوٹوسعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔
پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔