بیجنگ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین کے سرکاری دورے پر موجود صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیجنگ میں عظیم ہال پہنچنے پر چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔
بعد ازاں، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے، جس میں صدر مملکت آصف زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ بھی موجود رہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور تجارت، اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔
معاہدوں کے مطابق پاکستان اور چین صحت، میڈیا، توانائی، سماجی، اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائے گا۔

 اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے جائیں گے، سعودی عرب کا دوٹوک اعلان

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاکستان اور چین چین کے

پڑھیں:

پاکستان اور روانڈا تعلقات میں پیشرفت؛ سرمایہ کاری سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد:

پاکستان اور روانڈا کے تعلقات میں نئی پیش رفت کے تحت دونوں ملکوں کے مابین سرمایہ کاری سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

روانڈا کے امورِ خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیراولیور جین پیٹرک ندوہنگیرے آج وزارت خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں روانڈا کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈپلومیٹک ٹریننگ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں دیگر ایم او یوز پر دستخط کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی۔

روانڈا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی کاروباری شخصیات روانڈا میں بزنس کریں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں اور ہم ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے دورے جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روانڈاپاکستان کو سالانہ 26 ملین ڈالر کی برآمدات کرتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو اعلیٰ کوالٹی کی چائے بھی بھیجی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور روانڈا عالمی امن کے فروغ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے فوجی فراہم کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

پریس کانفرنس میں روانڈا کے وزیر خارجہ نے کھیلوں کے حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک میں کرکٹ کے شائقین موجود ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمیں کرکٹ میں مہارت سکھائے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے اسحاق ڈار کی ملاقات، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور روانڈا تعلقات میں پیشرفت؛ سرمایہ کاری سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے: صدر آصف زرداری