چائنا میڈیا گروپ (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے 38 ممالک سے تعلق رکھنے والے 7,671 جواب دہندگان کے درمیان کیے گئے ایک سروے کے مطابق امریکہ میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیاں حیران کن ہیں۔ سروے میں 86.8فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ میں گن وائلنس کا سنگین مسئلہ موجود ہے۔ 73 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ میں منشیات کا غلط استعمال ایک سنگین مسئلہ ہے۔ 61.

9 فیصد کا ماننا ہے کہ امریکی امیگریشن پالیسیاں تارکین وطن کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں ناکام ہیں۔ 72.3 فیصد جواب دہندگان کے خیال میں امریکہ میں منظم نسلی امتیاز کا مسئلہ موجود ہے۔ 84.9 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ نسل پرستی کی وجہ سے پولیس کی بربریت کے رجحان کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے سے قاصر ہے۔ سروے میں 61.3 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ جنگ شروع کرنے والا ملک ہے۔ 70.1 فیصد کا ماننا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شروع کی جانے والی جنگوں نے ایک بڑا انسانی بحران پیدا کیا ہے۔ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 64.9 فیصد عالمی جواب دہندگان نے امریکہ پر تنقید کی کہ وہ اکثر دوسرے ممالک کو دبانے کے لئے انسانی حقوق کو بہانے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ 81.4 فیصد جواب دہندگان نے امریکہ کی جانب سے ایک بڑی طاقت کی حیثیت سے ذمہ داری قبول کرنے میں ہچکچاہٹ پر مایوسی کا اظہار کیا۔

اس سروے میں شامل جواب دہندگان کا تعلق مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطی، یورپ، جنوبی امریکہ، شمالی امریکہ، اوقیانوسیہ اور افریقہ سے ہے اور ان میں سے بیشتر کی عمر 18 سے 55 سال ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی

کراچی:

آئی پی ایل میں لگاتار 4 میچز ہارجانے کے بعد راجستھان رائلز کی ٹیم سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئی۔

ہفتے کی شب لکھنؤ سپر جائنٹس نے جے پور میں راجستھان رائلز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ میزبان سائیڈ اختتامی اوور میں جیت کیلیے درکار 9 رنز نہیں بناسکی تھی۔ 

شائقین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "کیا چوک ہے، کیا رائل چوک ہے، بیکار ٹیم ہے"۔ رائلز نے اب اگلا میچ بنگلورو میں آرسی بی سے کھیلنا ہے۔ 

رواں سیزن میں اب تک مجموعی طور پر راجستھان رائلز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ اس نے 8 میں سے 2 میچز جیتے اور 6 میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بحرین کے بے گناہ قیدیوں کی آواز
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ
  • غزہ کی صورت حال “ڈرامائی اور افسوسناک” ہے، پوپ فرانسس
  • چینی، بھارتی طلبا کی ویزا قوانین پر ٹرمپ کے خلاف قانونی جنگ
  • چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • “چائنا فلم کنزمپشن ایئر” کا باضابطہ آغاز
  • چین کا امریکی سیکشن 301 کی تحقیقات کے جواب میں الزام تراشی بند کرنے کا مطالبہ