صدر آصف علی زرداری کا بیجنگ میں عظیم ہال کا دورہ، چینی ہم منصب سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری کا بیجنگ میں عظیم ہال کا دورہ، چینی ہم منصب سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ (آئی پی ایس )چین کے سرکاری دورے پر موجود صدر مملکت آصف علی زرداری بیجنگ میں عظیم ہال پہنچے، جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔
بعد ازاں، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہت کی یاد داشوں پر دستخط کیے گئے، جس میں صدر مملکت آصف زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ بھی موجود رہے۔پاکستان اور چین کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی یاد داشت پر دستخط ہوئے۔اسی طرح پاک-چین صنعت، تجارت، اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔
پاکستان اور چین صحت، میڈیا، توانائی، سماجی، اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر پاکستان آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے تھے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر بھی پہنچے تھے۔بتایا گیا تھا کہ صدر مملکت سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوں پر بات چیت کی جائے گی، اس دوران معاشی اور تجارتی تعاون کے فروغ سمیت سی پیک کے موجودہ اور آئندہ منصوبوں پربات چیت کی جائے گی۔اس کے علاوہ انسدادِ دہشت گردی، سیکیورٹی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے امور پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔صدر مملکت آصف علی زرداری چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری
پڑھیں:
وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ تاریخ، باہمی احترام کے ساتھ ساتھ مضبوط ثقافتی اور اقتصادی روابط پر مبنی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر و ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کو سراہا۔
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین سیاسی تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری تک بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں یو اے ای کے 5 سالہ ویزے کے لیے درکار دستاویزات اور بینک بیلنس کتنا ہونا چاہیے؟
شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے یو اے ای کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews دوطرفہ تعلقات شہباز شریف وزیر خارجہ وزیراعظم پاکستان وی نیوز یو اے ای