اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا جس میں  لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پرغورکیاجائے گا۔
لاہورہائی کورٹ میں تعیناتی کے لیے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پرغورکیاجائے گا۔    ان میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ سیشن جج جزیلہ اسلم، ڈسٹرکٹ سیشن جج ابہر گل خان شامل ہیں
اجلاس میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ، اسد محمود عباسی،عصمہ حامد، بشریٰ قمر، اقبال احمد خان، سلطان محمود اور غلام سرور کے ناموں پر غور ہوگا۔
اجلاس میں حیدر رسول مرزا، حارث عظمت، حسیب شکور پراچہ، حسن نواز مخدوم، ہماں اعجاز زمان، خالد اسحاق، ملک جاوید اقبال وئیں اور ملک محمد اویس خالد کے ناموں پر غور ہوگا۔
اجلاس میں ملک وقار حیدر اعوان، میاں بلال بشیر، مغیث اسلم ملک، محمد اورنگزیب خان، محمد جواد ظفر اور محمد نوید فرحان کے ناموں پر غور ہوگا۔
اجلاس میں نوازش علی پیرزادہ، ساجد خان تنولی، ثاقب جیلانی، محمد زبیر خالد، منور السلام، مقتدر اختر شبیر، مشتاق احمد مہل، نجف مزمل خان اور نوید احمد خواجہ کے ناموں پر غور ہوگا۔
اجلاس میں قادر بخش، قاسم علی چوہان، رافع زیشان، جاوید الطاف، رانا شمشاد خان، رضوان اختر اعوان، صباحت رضوی، سلمان احمد، سمیعہ خالد، سردار اکبر علی، شیغن اعجاز، سید احسن رضا کاظمی، انتخاب حسین شاہ اور عثمان اکرم ساہی کے ناموں پر غور ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے ناموں پر غور ہوگا ڈسٹرکٹ سیشن جج اجلاس میں

پڑھیں:

لاہور میں 7، 8 اور 9 فروری کو بسنت منانے کا اعلان

لاہور میں بسنت کے تہوار کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور بسنت کی تقریبات 7، 8 اور 9 فروری کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔پنجاب بھر میں بسنت سے قبل پتنگ بازی کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پتنگ سازوں، ڈور بنانے والوں، فروخت کنندگان اور کیٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے چار کیٹیگریز کے فارم جاری کیے گئے ہیں:

فارم اے: پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کے لیے

فارم بی: رجسٹرڈ افراد کو جاری ہونے والا سرکاری سرٹیفکیٹ، جس پر کیو آر کوڈ درج ہوگا۔ یہ کیو آر کوڈ پتنگ، ڈور اور دکانوں پر بھی لگایا جائے گا اور فارم بی سرٹیفکیٹ دکان کے اندر نمایاں جگہ پر رکھنا لازمی ہوگا۔

فارم سی اور فارم ڈی: کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کے لیے مختص۔پتنگ اور ڈور کی شرائط

پتنگ کا سائز 40 انچ سے زائد نہیں ہوگا۔

گڈا 30 انچ سے زیادہ چوڑائی کا نہیں ہوگا۔

ڈور صرف کاٹن کے دھاگے سے بنے گا اور اس میں نو سے زائد تاریں نہیں ہوں گی۔

ڈور کے لیے صرف پنے کی اجازت ہوگی، چرخی استعمال نہیں کی جا سکے گی۔

تیز مانجا، تندی، دھاتی تار اور کیمیکل کا استعمال ممنوع ہوگا۔پتنگ اور ڈور کے سائز، میٹریل اور معیار کو شیڈول ون کے مطابق سختی سے نافذ کیا جائے گا۔رجسٹرڈ ایسوسی ایشنز ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں بسنت کے انتظامات میں معاونت کریں گی۔ ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف رجسٹریشن منسوخی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مانجا میں گلو، سادہ رنگ، آٹا اور کمزور شیشے کا استعمال کیا جا سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: پاکستان بار کونسل کے الیکشن کے موقع پر وکلا کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس میں موجود ہے
  • طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں  نامزد ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ
  • نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل کا فیصلہ
  • نیشنل جوڈیشل پالیسی اجلاس: 2019 تک کے تمام پرانے وراثتی کیسز 30 دن میں نمٹانے کی ہدایت
  • نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا 56واں اجلاس: عدالتی اصلاحات اور جدید اقدامات پر زور
  • ثناء یوسف قتل کیس میں پراسکیوشن کے مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ
  • انتخابی شیڈول کے بعد جی بی کے تمام دس اضلاع میں ڈی آر اوز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
  • لاہور میں 7، 8 اور 9 فروری کو بسنت منانے کا اعلان
  • اسلام آباد سیشن  عدالت سے   2 کیسز میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ جاری