Express News:
2025-12-14@09:45:27 GMT

فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پر موقع دیا ہے، ہیڈ کوچ

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

لاہور:

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ  عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پرموقع دیا ہے، ناقدین کا فہیم اشرف کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ان کی رائے ہے۔ 

میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ اور سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کو تین سو سے زائد رنز بنانے چاہیئں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے کرکٹ تیز ہوگئی ہے، ہر ٹیم آسانی سے تین سو پلس رنز بنالیتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سہ ملکی سیریز چیمپئینز ٹرافی کےلیے گیئر اپ ہونے  کا موقع ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان مہم جوئی کا آغاز کیویزکے خلاف میچ سے ہوگا۔

فہیم اشرف کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف کوآل راؤنڈر کے طور پر موقع دیا ہے، ضرورت پڑنے پر فہیم اشرف کو باؤلنگ میں بھی موقع دیں گے، ناقدین کا فہیم اشرف کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ان کی رائے ہے۔ 

عاقب جاوید نے کہا کہ بہترین کمبی نیشن کے طور پر قومی ٹیم تشکیل دی ہے، تاکہ ضرورت پرفاسٹ باؤلر اوراسپن آل رائونڈر دستیاب ہوں۔ 
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے طور پر

پڑھیں:

پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ اور پاپولر گروپ آف انڈسٹریز میں معاہدہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ کے فروغ اور اسے بین الاقوامی معیار پر روشناس کرانے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ (PTPL) اور ملک کے معروف کاروباری ادارے پاپولر گروپ آف انڈسٹریز کے مابین ایک اہم اشتراک کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس پروقار تقریب میں معاہدے پر پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) خرم مجید اور پاپولر گروپ آف انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) شہباز علی ملک نے دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے دیگر اعلیٰ عہدیداران اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر پاپولر گروپ کے ڈائریکٹر عمران روشن بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت، پاپولر گروپ اور پی ٹی پی ایل کے اشتراک سے2026 میں ایک شاندار ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ منتظمین کے مطابق یہ میگا ایونٹ کراچی یا لاہور میں سے کسی ایک شہر میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے بہترین ٹیپ بال اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس لیگ کا مقصد گلی محلوں میں کھیلے جانے والے اس مقبول کھیل کو پروفیشنل پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاپولر گروپ آف انڈسٹریز کے ایم ڈی شہباز علی ملک نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے۔ جب کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں تو اسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔ پاپولر گروپ ہمیشہ سے کھیلوں کی سرپرستی کرتا آیا ہے اور ہم مستقبل میں بھی اس قومی فریضے میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیپ بال کرکٹ پاکستان کا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے اور اس ٹورنامنٹ کے ذریعے ہم چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔ پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ کے سی ای او خرم مجید نے پاپولر گروپ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ کے مستقبل کو روشن کرے گی اور کھلاڑیوں کو مالی و پیشہ ورانہ سطح پر مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

اسپورٹس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • فلسطینیوں کی بےدخلی کی ہرصورت کو مسترد کرتے ہیں: مصر
  • سوریا کمار یادو کی فارم میں کمی کیوں آئی؟ سابق بھارتی کرکٹر کا تجزیہ
  • کراچی میں ایک اور ٹینکر نے 12 سالہ بچے کی جان لے لی
  • جاوداں فہیم و دیگر کی سیف الدین کی والدہ  کے انتقال پر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت
  • حضرت فاطمہ الزہراءؑ کی سیرتِ طیبہ عدل، حیا، وفا، شجاعت کا کامل نمونہ ہے، سید علی رضوی
  • پچیس سال سے کیا خاص کام نہیں کیا؟ سلمان خان کی نجی زندگی کا چونکا دینے والا انکشاف
  • 25 سال سے کسی ریسٹورنٹ یا عام جگہ پر ڈنر کرنے نہیں گیا، سلمان خان
  • نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان
  • پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ اور پاپولر گروپ آف انڈسٹریز میں معاہدہ
  • ’دو ہفتے سے لڑ رہی ہوں‘، انوشے اشرف کے پیغام پر مداح پریشان