مسئلہ کشمیر: اقوام عالم کے ضمیر کو جنجھوڑنے کی ضرورت ہے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، سردار تنویر الیاس - فوٹو: فائل
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ اقوام عالم کے ضمیر کو جنجھوڑنے کی ضرورت ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کریں۔
یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق اپنے پیغام میں سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے 24 کروڑ عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں امن و ترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں، کانگریس رہنما
ذرائع کے مطابق نصیر حسین نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن سید نصیر حسین نے ریاستی درجے کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کو اس حوالے سے ایک واضح ٹائم لائن طے کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق نصیر حسین نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال ہونا چاہیے اور اب جب کہ مقبوضہ علاقے میں ایک حکومت قائم ہے تو اس میں اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاستی درجے کی بحالی کیلئے پہلے بھی احتجاج کیا ہے اور ہم اس کے لیے لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقے میں امن و ترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں کیونکہ یہاں اب بھی لوگ مارے جا رہے ہیں۔