بھارتی تسلط اور مسلمانوں کی نسل کشی ختم ہونا چاہیے، منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہےکہ بھارتی تسلط اور مسلمانوں کی نسل کشی ختم ہونا چاہیے، آج کراچی کے شہری 5 فروری کی مناسبت سے جمع ہیں اور اظہار کررہے ہیں کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
5 فروری یکجہتی کشمیر ریلی کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ کشمیر کے مسلمانوں نے تاریخ کے کسی بھی موڑ کر کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا ہے، انگریزوں نے 75 لاکھ روپے کے عوض کشمیر کا سودا کیا گیا تب بھی کشمیریوں نے سر نہیں جھکایا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کےموقع پر کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کردیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ سے زاءد فوجیوں کو تعینات کردیا، موجودہ آزاد کشمیر بھی قبائلیوں نے آزاد کروایا۔
انہوں نے مزید کہاکہ جنوری 1948 سے کے کر آج تک اقوام متحدہ آج تک قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرواسکا، ایک جانب مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کا مسئلہ ہوتا ہے تو اقوام متحدہ آگے بڑھ کر مسئلہ حل کروا دیتا ہے۔
منعم ظفرخان کاکہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کوئی کردار ادا نہیں کررہا، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد مرحوم نے پوری دنیا میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 5 فروری کو یکجہتی کشمیر کے لیے منایا، اہل کشمیر اور سید علی گیلانی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے سید مودودی کے نقش قدم پر مزاحمت کا راستہ اختیار کیا، سید علی گیلانی ظلم و جبر کے ماحول میں نعرہ لگاتے تھے کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس
اسلام آباد میں کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسرائیل کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے صحافی اور اُن کے حمایت یافتہ اس ملک سے فلسطینی مسلمانوں سے محبت اور اسرائیل کے لیے نفرت ختم نہیں کر سکتے، آج دنیا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف صحافی و صدر اینکر ایسوسی ایشن پاکستان امیر عباس نے اسلام آباد میں کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں پاکستان کی صحافتی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے شہدائے فلسطین و غزہ کے جنازے میں شریک ہوا، مجھے سرزمین لبنان پر یہ مناظر دیکھ کر خوشی ہوئی وہ آج بھی ڈٹے ہوئے ہیں، سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، جنازے کے موقع پر اسرائیلی جہازوں کی نچلی پروازیں مزاحمت کے چاہنے والوں کو مرعوب نہیں کر سکی، پاکستان میں اسرائیل کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے صحافی اور اُن کے حمایت یافتہ اس ملک سے فلسطینی مسلمانوں سے محبت اور اسرائیل کے لیے نفرت ختم نہیں کر سکتے۔ امیر عباس کا مزید کہنا تھا کہ آج دنیا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آگے بڑھ رہی ہے، حتی کہ یورپ میں مظلومین کی حمایت میں احتجاج ہو رہے ہیں لیکن پاکستان میں فلسطینیوں کی حمایت برداشت نہیں ہو رہی۔