صدر مملکت کی چیئرمین چاؤ لے چی سے ملاقات، پاک چین سدا بہار دوستی کو اجاگر کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے چی سے ملاقات ہوئی۔
صدر مملکت اور چیئرمین چاؤ نے دونوں ملکوں کے درمیان سدا بہار دوستی کو اجاگر کیا۔ دونوں ممالک کی دوستی دہائیوں کے دوران مزید گہری اور وسیع ہوئی، دونوں ممالک کے مابین تزویراتی باہمی اعتماد پاک چین دوستی کی بنیاد ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مسلسل اعلیٰ سطحی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ فریقین نے پاک چین اقتصادی راہداری 2.
سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک
ملاقات میں سائنس اور ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، پاک چین اقتصادی راہداری عوام کی خوشحالی پر مرکوز ترقی کی ایک روشن مثال ہے ۔
ملاقات میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے پارلیمانی تبادلوں اور سی پیک سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی میکانزم میں شرکت سمیت ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لاہور میں بارش؟ خدا آپ کو صبر عطا کرے!
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک چین
پڑھیں:
برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ
برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے زیر اہتمام برکس کے اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے فورم نے “تجارتی ترقی اور معیارات کے تعاون کے انیشی ایٹو (2025-2026) پر برکس ایکشن پلان” جاری کیا۔ ایکشن پلان کا مجموعی ہدف برکس ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کے فریم ورک کو مضبوط کرنا، مشترکہ طور پر معلومات کے تبادلے کا طریقہ کار قائم کرنا ، باہمی معیار کو تسلیم کرتے ہوئے تکنیکی رکاوٹوں کو کم کرنا اور برکس ممالک کے درمیان اشیا، خدمات، ثقافت اور ڈیجیٹل تجارت کی سہولت کو بڑھانا ہے۔
پلان میں بین الاقوامی معیارات، تکنیکی ضوابط، رضاکارانہ پائیدار معیارات وغیرہ کو تکنیکی بنیاد کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، برکس ممالک کے معاشی، سماجی اور ماحولیاتی پائیدار ترقی کے عمل اور دوطرفہ و کثیرالجہتی تعاون کو تیز کرنا بھی شامل ہے ۔
فورم میں شریک زیادہ تر نمائندوں کا خیال تھا کہ برکس تعاون کے طریقہ کار کی نمائندگی، اثر انگیزی اور اثر رسانی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے یہ گلوبل ساؤتھ کے اتحاد اور تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے اور تجارتی رکاوٹوں اور یکطرفہ پسندی کے خلاف ایک مضبوط موقف بھی۔ شرکاء کا ماننا تھا کہ صرف منصفانہ اور متوازن تجارتی اصولوں کے قیام سے ہی اقتصادی تعلقات کو معمول کے مطابق اور معقول بنایا جا سکتا ہے۔