یوم یکجہتی کشمیر پر پشاور میں گورنر اور پی ٹی آئی وزراء کی مشترکہ ریلی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت نے کی۔ ریلی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سکول کے بچوں، سول سوسائٹی اور تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزراء سید قاسم علی شاہ، ملک لیاقت اور مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے بلند کیے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت نے کی۔ ریلی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سکول کے بچوں، سول سوسائٹی اور تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بھارت کے مظالم کی مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
ریلی کی قیادت جماعت اہلحدیث کے رہنما مولانا ابتسام الٰہی ظہیر نے کی۔ ریلی بتی چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیراہتمام غزہ کے حق میں ’’غزہ یکجہتی مارچ‘‘ کے عنوان سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جماعت اہلحدیث کے رہنما مولانا ابتسام الٰہی ظہیر نے کی۔ ریلی بتی چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں، پوری پاکستان قوم اسرائیل کیخلاف ایک پیج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کیخلاف اقوام متحدہ اور عالمی برادری میں آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر امت مسلمہ ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے۔