پرنس کریم آغا خان انسانیت کے حقیقی محسن تھے، سہیل عباس شاہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
رکن گلگت بلتستان اسمبلی سید سہیل عباس شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسماعیلی برادری کے معزز روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی سید سہیل عباس شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسماعیلی برادری کے معزز روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا، وہ نہ صرف ایک بصیرت رکھنے والی شخصیت تھے بلکہ انسانیت کے حقیقی محسن بھی تھے۔ جن کی بے لوث خدمت، ترقی کے لیے جستجو اور فلاحی سرگرمیوں نے دنیا پر ایک گہرا اور دیرپا اثر چھوڑا۔ ان کی میراث آئندہ نسلوں کے لیے ہمیشہ ایک رہنمائی کا روشن چراغ ثابت ہو گی۔ میں ان کے خاندان، اسماعیلی برادری اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے معزز اراکین کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اپنی بے پناہ رحمتوں سے انہیں ابدی سکون عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کے عظیم مشن کی تکمیل میں مصمم ارادہ رکھنے والوں کو ہمت و حوصلہ سے نوازے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات
وفد میں سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ حمید حسین امامی، صدر امامیہ کونسل علامہ سید محمد باقر منتظری، نائب صدر علامہ سید آغا بہشتی، علامہ حافظ مصطفیٰ توکلی، علامہ سید عامر حیدر شمسی جنرل سیکرٹری امامیہ کونسل، مولانا طفیل عباس ہاشمی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد نے مختلف علاقائی امور پر گفتگو کی اور رہنمائی لی۔ وفد میں سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ حمید حسین امامی، صدر امامیہ کونسل علامہ سید محمد باقر منتظری، نائب صدر علامہ سید آغا بہشتی، علامہ حافظ مصطفیٰ توکلی، علامہ سید عامر حیدر شمسی جنرل سیکرٹری امامیہ کونسل، مولانا طفیل عباس ہاشمی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی شامل تھے۔ علامہ ساجد نقوی نے مختلف امور میں وفد کی رہنمائی کی، باہمی اتحاد و اتفاق پر تاکید کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔