روس کے ساتھ جنگ میں 45 ہزار یوکرینی شہری ہلاک ہوئے: ولودومیر زیلینسکی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تین سال کی جنگ میں 45 ہزار ایک سو یوکرینی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے کہا کہ 3 لاکھ 90 ہزار یوکرینی شہری روس کے ساتھ جنگ میں زخمی ہیں۔
صدر یوکرین نے کہا کہ زخمی فوجیوں کی تعداد اس لیے کم ہے کہ کچھ فوجیوں کو الگ الگ واقعات کے دوران متعدد زخم آئے، جنگ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ روسی مارے گئے، 6 سے 7 لاکھ روسی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کئی اہلکار اب بھی لاپتا ہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ اس وقت کتنے ہزار مرد جنگی قیدی ہیں جو کارروائی میں لاپتا ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد کے قریب شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق رکشے اور ٹرک میں ٹکر کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک جلانے کی کوشش کی۔
کراچی لی مارکیٹ میں شہری کو رسالہ تھانے کے پولیس...
پولیس پہنچی تو مشتعل افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس پر حملہ کر دیا۔
تینوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔