افواج پاکستان ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار، کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی، وزیراعظم آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نہ صرف ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، بلکہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔
چوہدری انوار الحق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحکم پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی واحد ضمانت ہے اور کشمیر کی تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشن ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کو پورا کرنا ضروری ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لیے پاکستان کی حمایت میں کبھی کمی نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی۔ وزیراعظم پاکستان نے ہمیشہ آزاد کشمیر کے مسائل کو اہمیت دی اور پاکستانی قوم نے ثابت کر دیا کہ وہ کشمیریوں کی تحریک میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور حکومت کی بہتر پالیسیوں کے ذریعے کشمیر کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے، اور کشمیریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج لاہور میں منعقد ہو رہا ہے، جس کے لیے صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت میں وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔ اجلاس آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور پارٹی پالیسیوں کے اہم فیصلوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: الیکشن سے قبل سیاسی پنچھیوں کی اڑان، اہم رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کی میاں محمد نواز شریف سے ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور میں ہوگی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔ سیاسی کمیٹی میں 2 وفاقی وزرا، 7 ن لیگ آزاد کشمیر عہدیداران اور دیگر مرکزی شخصیات شامل ہیں۔
وفاقی وزرا رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجنیئر امیر مقام سیاسی کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں، جبکہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، چوہدری طارق فاروق، مشتاق منہاس، ڈاکٹر نجیب نقی، بیرسٹر افتخار گیلانی اور عبدالرحمان آرائیں بھی وفد کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار
اجلاس میں آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی، سیاسی صورتحال اور پارٹی میں شامل ہونے والی اہم شخصیات کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کمیٹی کو الیکشن کے لیے اہم ٹاسک بھی دیں گے، جبکہ بڑے فیصلوں کا بھی امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں