ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کارلانا ناگزیر ہے ، فرخ خان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کارلانا ناگزیر ہے ، فرخ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی تخلیقی صلاحیتیں اور عزم اور ہمت کو بروئے کار لا کر ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ گامزن کیا جا کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسز فرخ خان سے ان کی رہائش گاہ پر سوشل ڈیموکرٹیک پارٹی کے چیئرمین عابد اقبال کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔ وفد میں کرنل انصر اقبال صدر جہلم، شازیہ آفریدی ڈپٹی کوآرڈینیٹر پارٹی افیئرز ، ڈاکٹر غزالہ خان جی ایم ویمن ایمپاورمنٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مسز فر خ خان نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ،اللہ تعالی نے پاکستان کی نوجوان نسل کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ،پاکستانی نوجوانوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کو تیز تر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر سوشل ڈیموکرٹیک پارٹی کے چیئرمین عابد اقبال نے کہا کہ عصر حاضر میں زندگی کے ہر شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ایک اہم ضرورت بن چکا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت حاصل کیے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹالائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے، انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں مطابق خود کو جدید علوم سے آراستہ کرنے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں استعمال ہونے والی مہارت کو حاصل کہا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل حوصلہ افزائی اور انہیں جدید علوم سے خود کو آراستہ کرنے کے مواقع فراہم کر ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں۔وہ یہاں گلبہار میں منعقدہ خیبرپختونخوا یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے، جس سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی اور کے پی یوتھ کوآرڈینیٹر بابر سلیم نے بھی خطاب کیا۔رانا مشہود خان نے اپنے مختصر خطاب میں وزیراعظم کے یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام پر روشنی ڈالی، جس میں ٹیکنیکل تعلیم، روزگار، ہنر کی ترقی، قرضہ اسکیم اور اسکالرشپ اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگرامز سے پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل یوتھ پالیسی کا آغاز کیا گیا ہے اور وہ یہاں خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو اس حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے آئے ہیں۔
رانا مشہود نے کہا کہ وہ پاکستان کے 25 شہروں کا دورہ کریں گے تاکہ نوجوانوں کو حکومت کی پہلی ڈیجیٹل پالیسی اور یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام سے آگاہ کیا جا سکےانہوں نے اس سلسلے میں جلد صوابی کا بھی دورہ کرنے کا اعلان کیا۔رانا مشہود نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی حکومت کی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملک کی مجموعی معاشی ترقی کے لیے کی گئی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت کے دوران مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے اور معیشت کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کو معاشی دیوالیہ پن سے بچا لیا۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے یوتھ کنونشنز ضلعی اور تحصیل سطح پر بھی منعقد کیے جائیں گے حکومت نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ سے آراستہ کر رہی ہے تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔