امریکا(نیوز ڈیسک) Thank u for your service دنیا بھر میں یو ایس ایڈ کے 10 ہزار سے زائد افسر اور اہلکار جبری برطرف، صرف انتہائی ضروری کاموں کے لئے چند اہلکاروں کی نوکریاں برقرار ۔ رپورٹ کے مطابق یوایس ایڈ محکمہ کے کام اور اخراجات روک دیئے گئے، قیادت اور عملے کو برطرف اور تادیبی رخصت پر بھیج دیا گیا اور ویب سائٹ آف لائن ہو گئی۔

قانون سازوں نے کہا کہ ایجنسی کے کمپیوٹر سرورز ہٹا دیئے گئے۔محکمہ خارجہ کی طرف سے دنیا بھر کے 60 ممالک میں کام کرنیوالے یو ایس ایڈ کے ورکرز اور افسروں کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ بروز جمعہ 7 فروری 2025 رات بارہ بجے سے ’’انتظامی چھٹی’’ پر ہیں۔ صرف اہم کاموں ، لیڈر شپ اور نامزد پروگرام پر تعینات اہلکاروں کو استثنا دیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خارجہ 30 دنوں کے اندر بیرون ملک مقیم USAID کے ملازمین کی واپسی کے لیے انتظامات اور ادائیگی کے منصوبے پر کام کر رہا ہے ۔

ان کی امریکا میں واپسی کی توسیع صرف اس صورت میں ہوسکے گی اگر “ذاتی یا خاندانی مشکلات، نقل و حرکت یا حفاظت کے خدشات، یا دیگر مناسب وجوہات ہوں۔ رپورٹ کے مطابق یوایس ایڈ ملازمین نے راتوں رات ایجنسی کے کمپیوٹر سسٹم تک رسائی سے محروم ہو جانے کی اطلاع دی ہے۔ اور جنہیں بدستور سسٹم تک رسائی حاصل ہے، انہیں ای میلز موصول ہوئی ہیں کہایجنسی کی قیادت کی ہدایت پر” ہیڈ کوارٹر کی عمارت “تین فروری پیر کو ایجنسی کے اہلکاروں کے لیے بند ہو جائے گی۔” ایجنسی کی ویب سائٹ بغیر کسی وضاحت کے ہفتے کو آف لائن ہو گئی۔

مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ،انڈے مہنگے ہوگئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف

وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف islamabad police security WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس کے 2 اہلکاروں کا گینگ بنا کر اغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ ملزمان نے سونے کے تاجر کو اٹھایا، پرائیویٹ ٹارچرسیل میں رکھ کر تشدد کیا اور 2 کروڑ روپے لیے۔ذرائع نے کہا کہ بدترین تشدد، پیسے لینے، سادہ کاغذوں پر انگوٹھے لگوانے اور کسی کو نا بتانے کی قسمیں دے کرچھوڑا۔

ایس پی صدر علی کاظم نے انکوائری کرکے دونوں اے ایس آئیز کو قصور وار قرار دے دیا جس کے بعد دونوں اے ایس آئیز اور ساتھیوں سمیت ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔سوات سے تعلق رکھنے والے تاجر راولپنڈی میں سونا بیچ کر واپس جارہے تھے۔تاجر نے کہا کہ پولیس کے 2اے ایس آئیز نے ساتھیوں سمیت روکا اورزبردستی نجی ٹارچر سیل لے گئے، تلاشی کے بہانے گاڑی میں پڑے 4 کروڑ روپے اٹھا لیے، پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایک شخص جس نے اپناتعارف ایف آئی اے کے افسر کے طورپر کروایا۔تاجر نے کہا کہ منت سماجت پر ان لوگوں نے 2 کروڑ اپنے پاس رکھ لیے اور 2 کروڑ ہمیں واپس کر دیے۔متاثرہ تاجروں کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے انکوائری کا حکم دیا، ایس پی صدر علی کاظم نے انکوائری میں ملزمان کوقصور وار قرار دے کر مقدمہ درج کرلیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنو مئی کیسز، عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی نو مئی کیسز، عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی منگنی توڑنے اور پرانی رنجش پر قتل کرنیوالے مجرم کی اپیل خارج،2بار عمر قید کی سزا برقرار امریکی ویزا پروگرام کیلئے نئی فیس کا اطلاق، 20امریکی ریاستوں نے صدر ٹرمپ پر مقدمہ دائر کردیا افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں ہمسائیہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی ایف بی آر کا ٹیکس چوری میں ملوث ڈاکٹرز، اسپتالوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے، وزیر خزانہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: پولیس اہلکاروں نے گینگ بناکر تاجر سے 2 کروڑ چھین لیے
  • اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے کے دوران فائرنگ سے سی سی ڈی کے افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی
  • برطانیہ،مسلم خاتون پولیس اہلکاروں کےلیےمقناطیسی حجاب
  • تاجر سے 2 کروڑ چھیننے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع، 20 لاکھ برآمد
  • وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف
  • یوکرین کا زیپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ ایک اور بڑے حادثے سے محفوظ رہا
  • سابق عراقی صدر برہم صالح عالمی پناہ گزیں ایجنسی کے سربراہ مقرر
  • فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے وفد کا این جی سی ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ
  • حکومت مخالف احتجاج، بلغاریہ کے وزیرِ اعظم مستعفی
  • اسلام آباد پولیس کی مبینہ کرپشن بےنقاب