امریکی شہری کو کتوں کی لڑائی کرانے کے جرم میں 475 سال عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کتوں کی لڑائی کرانے کے جرم میں امریکی شہری کو 475 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ونسنٹ لیمارک نامی امریکی شہری کو غیر قانونی کتوں کی لڑائی کے لیے 100 سے زائد کتوں کو پالنے کے جرم میں 475 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ونسنٹ لیمارک کو کتوں کی لڑائی کے 93 سنگین مقدمات اور جانوروں پر ظلم کے 10 الزامات ثابت ہونے کے بعد 475 سال قید کی سزا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 57 سالہ ونسنٹ لیمارک کو ہر کتے کی لڑائی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جانوروں پر ظلم کے ہر الزام کے لیے 1 سال اضافی سزا کی گئی۔
ونسنٹ لیمارک کو کتوں کی لڑائی کے الزامات کی بنیاد پر دی جانے والی سزا اب تک کسی بھی شخص کو دی جانے والی سب سے طویل قید قرار دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سال قید کی سزا ونسنٹ لیمارک کی لڑائی کے
پڑھیں:
اماراتی عوام کیلئے جدید ٹیکنالوجی والا آئی ڈی کارڈ متعارف کرانے کی تیاری
متحدہ عرب امارات روایتی شناختی کارڈز کی جگہ چہرے کی شناخت کی جدید ٹیکنالوجی والا سسٹم متعارف کرنے جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس طریقہ کار سے دبئی کی عوام کو سرکاری خدمات تک بہتر رسائی حاصل ہو سکتی ہے اور محض اپنے چہرے کی شناخت سےایئرپورٹ سیکورٹی سے گزرا جاسکتا ہے۔
دبئی اور ابوظہبی سےایئرپورٹس پہلے سے ہی دنیا کے چند بہترین چہرے کی شناخت کے نظام کا استعمال کرتے ہیں اور فزیکل کمیونکیشن کو ختم کرتے ہوئے اور مسافروں کی سہولت میں اضافہ کرتے ہیں۔
امارات کے صحت اور روک تھام کے وزیر اور ایف این سی امور کے وزیر مملکت عبدالرحمن ال اویس نے اعلان کیا کہ بائیو میٹرک شناخت، بشمول چہرے کی شناخت اور فنگر پرنٹس متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل فرسٹ حکمت عملی کا حصہ ہے۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کی مشاورتی پارلیمانی باڈی فیڈرل نیشنل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے تعاون یافتہ نظام کو ایک سال کے اندر اندر ملک بھر میں نافذ کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایمریٹس شناختی کارڈ جو کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں اور شہریوں کے لیے لازمی ہے، پہلے سے ہی جدید خصوصیات جیسے لیزر پرنٹ شدہ تھری ڈی تصاویر اور دس سال سے زیادہ کی سروس لائف شامل کرتا ہے۔