چین نے ڈبلیو ٹی او میں امریکہ کے ٹیرف اقدامات کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چند روز قبل امریکہ نے چینی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد چین کے جوابی اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی چین نے ڈبلیو ٹی او میں امریکہ کے ٹیرف اقدامات کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔بین الاقوامی رائے عامہ کی نظر میں چین کے جوابی اقدامات نہ صرف اپنے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع کے لیے چین کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ڈبلیو ٹی او کے اختیار کا بھی احترام کرتے ہیں جو کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ادارہ ہے۔ اس سے امریکہ کو ایک واضح پیغام بھی ملتا ہے کہ چین مساوات اور باہمی فائدے پر مبنی تبادلوں کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن یکطرفہ پابندی اور جبر کے جواب میں چین اپنے ترقی کے حق کاتحفظ ضرور کرے گا ۔

چین کا ماننا ہے کہ طاقت کے بجائے اصول و قواعد کا احترام کیا جانا چاہیئے۔ 10 فروری 2025 سے چین امریکہ سے درآمد ہونے والے کوئلے اور مائع قدرتی گیس پر 15 فیصد اور خام تیل، زرعی مشینری، بڑی انجن والی گاڑیوں اور پک اپ ٹرکس پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کرے گا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین کے جوابی اقدامات درست اور مؤثر ہیں۔

دنیا میں توانائی برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک امریکہ معیشت کو فروغ دینے کے لیے ایل این جی کو تیزی سے فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور چین امریکہ کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔ امریکی ایل این جی پر اضافی محصولات کے چین پر اثرات بہت کم ہیں لیکن امریکی منصوبے پر اس کے اثرات نمایاں ہیں۔

ایک امریکی تھنک ٹینک کے مطابق، 2018 کی تجارتی جنگ میں امریکی صارفین کو 40 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا اور 2 لاکھ 45 ہزار ملازمتیں ختم ہوئیں۔ چین کے خلاف تجارتی غنڈہ گردی اور ناکہ بندی کے بعد ، امریکہ نہ صرف مینوفیکچرنگ کو بحال کرنے یا تجارتی خسارے کو کم کرنے میں ناکام رہا ، بلکہ اس نے اہم غیر ملکی منڈیوں کو بھی کھو دیا ۔ امریکہ کو اپنے اقدامات کی وجہ سے اپنی ساکھ کو بھی کھونا پڑا اور اس نے افراط زر کے مسائل کا سامنا بھی کیا۔ساتھ ہی اس نے سپلائی چین سسٹم کی لاگت کو بھی بڑھادیا۔یہی وجہ ہے کہ یورپی رہنماؤں سمیت بین الاقوامی شخصیات نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شروع کی جانے والی ٹیرف کی یہ نئی جنگ احمقانہ ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈبلیو ٹی او امریکہ کے کے خلاف

پڑھیں:

امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بات چیت جاری ہے:وفاقی وزیرخزانہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا آئے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانے کے خواہش مند ہیں، اس سلسلے میں جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا آئے گا، ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لئے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں، انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں۔
محمد اورنگزیب نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے،خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے، ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کے لئے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی اتار چڑھاو¿ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے اور حکومت پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

اداکارہ عفت عمر نے پنجاب حکومت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہارورڈ یونیورسٹی نے فنڈز منجمد کیے جانے پر امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
  • امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بات چیت جاری ہے:وفاقی وزیرخزانہ
  • امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمت
  • ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے فنڈنگ روکنے کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا
  • امریکی جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو یمن کا خط
  • غزہ جنگ کے خلاف احتجاج پر امریکہ میں قید خلیل، نومولود بیٹے کو نہ دیکھ سکے
  • ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
  • ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ