قوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، ان کے جائز حقوق کی جدوجہد کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے جائز حقوق کی جدوجہد کی ہر فورم پر حمایت کرتا رہے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ نہتے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، قوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔
(جاری ہے)
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے جائز حقوق کی جدوجہد کی ہر فورم پر حمایت کرتا ہے، بھارت کا غیر قانونی قبضہ کشمیری عوام کی آزادی کے راستے میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کا حل چاہتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی آواز بن کر ان کی جدو جہد کا حصہ رہے گا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق ہے،کشمیر کا مسئلہ صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ پورے خطے کا مسئلہ ہے، تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر علاقے میں پائیدار امن کا خواب حقیقت میں نہیں بدل سکتا۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کشمیری عوام کے ساتھ کہ پاکستان نے کہا
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
سٹی 42 : اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جنرل جین پیر لاکروا نے یواین پولیس جسکی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں، کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے