اپنے ایک بیان میں ایتمار بن گویر کا کہنا تھا کہ غزہ کا واحد حل وہاں کے باشندوں کو نقل مکانی کی ترغیب دلانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے کہا کہ امریکہ، غزہ کی پٹی کا کنٹرول خود سنبھالے گا۔ جس پر متعدد اسرائیلی حکام نے خوشی کے شادیانے بجانا شروع کر دئیے۔ اسی پر ردعمل دیتے ہوئے مستعفی صیہونی وزیر داخلہ "ایتمار بن‌ گویر" نے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ اقدام امریکہ کے ساتھ خوبصورت دوستی کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے متعدد مسائل پر بہت اہم گفتگو کی ہے۔ غزہ کا واحد حل وہاں کے باشندوں کو نقل مکانی کی ترغیب دلانا ہے۔ ایتمار بن گویر نے کہا کہ جنگ کے دوران میں نے بارہا اسی حل کی جانب توجہ دلائی مگر سب نے میرا مذاق اڑایا۔ تاہم اب یہ مسئلہ سب کو سمجھ آ چکا ہے۔ واضح رہے کہ ایتمار بن گویر ان صیہونی وزراء میں سے ہیں جو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مخالف ہیں۔

نیز انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے بعد احتجاجاََ اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔ لیکن حالیہ امریکی صدر کے بیان پر ان کا کہنا ہے کہ کابینہ میں میری واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" سے اس بے بنیاد خواہش کا اظہار کیا کہ وہ جس قدر جلد ممکن ہو جبری نقل مکانی کے اس منصوبے کو پارلیمنٹ سے منظور کروائیں اور عملی طور اس کا فوری آغاز کریں۔ دوسری جانب فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو "عزت الرشق" نے ڈونلڈ ٹرامپ کے اس متنازعہ و غیر منصفانہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کوئی صاف میدان نہیں کہ جس کا دل چاہے اس کا کنٹرول سنبھالنے کا ارادہ کرتا پھرے بلکہ یہ قبضہ کئے گئے فلسطین کا ایک حصہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایتمار بن نے کہا کہ

پڑھیں:

سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کے لئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وہ جب چاہے پاکستان آسکتے ہیں۔

ڈپلومیٹک انکلیو سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی عرب کے اعلی سطح کے وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں، بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے منشیات کیس میں ملوث بے گناہ خاندان کی رہائی کے لیے بھر پور تعاون پر بھی سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ بے گناہ خاندان کی رہائی و وطن واپسی کے لیے سعودی عرب نے بہت ساتھ دیا، سعودی عرب حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے 5 افراد کو رہائی ملی اور وطن واپس آئے۔

اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ
  • مغرب میں تعلیمی مراکز کے خلاف ریاستی دہشت گردی
  • میری وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں؛ ٹک ٹاکر سامعہ
  • نکسلزم کو ختم کرنے کی ہماری مہم جاری رہے گی، امت شاہ
  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • علامہ اقبال ؒکا پیغام اُمید، اتحاد اور خودی کا ہے، محسن نقوی
  • افغان شہریوں کی واپسی: ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں24/7 کنٹرول روم قائم
  • افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
  • اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور
  • سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ