کراچی تا پشاور ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جلد شروع ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت کراچی سے لے کر پشاور تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چینی ماہرین کاوفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، جس میں ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی پلان کو حتمی شکل دی جائےگی۔
وفاقی کابینہ نے اگست 2024 میں ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے لیے 85 فیصد یا 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کا فنڈ چین کی جانب سے فراہم کیے جانےکا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبہ 7 سال میں فروری 2032 تک مکمل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک 1726 کلومیٹر ڈبل ٹریک کو اپ گریڈ کیاجائے گا، جس کے بعد شہریوں کو ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک سفر کرنے کے دوران وقت کی بچت ہوگی، ریلوے کی جانب سے سامان کی نقل و حرکت میں بھی کم وقت صرف ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے چین سے کہا تھا کہ وہ 10 ارب ڈالر کی کراچی تا پشاور ریلوے لائن (ایم ایل ون) کے پہلے مرحلے، کراچی اور اسلام آباد میں 2 ماڈل اسپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیڈز) کی تعمیر کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنی تکنیکی اور مالیاتی ٹیموں کے دورہ پاکستان میں تیزی لائے۔
قبل ازیں جون 2024 میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں ’ایم ایل ون‘ منصوبے کے مالی معاملات طے پائے تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایم ایل ون منصوبے کے
پڑھیں:
افغان عبوری وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی ہے۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک گفتگو کی. جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کابل میں افغان حکام کی جانب سے پرتپاک میزبانی اور پُرتکلف ضیافت پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔دونوں رہنماؤں نے اس دورے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے کیے گئے فیصلوں پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے اس بات کی توقع ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں ملکوں کی اقتصادی، تجارتی اور سفارتی تعلقات میں بہتری لانے کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔