وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ آزاد کشمیر پر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ آزاد کشمیر پر روانہ, وزیراعظم اس دورے میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم آل پارٹیز حریت کانفرنس کے راہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے امورِ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر آج انقرہ روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ترکیہ روانہ ہوا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی اور علاقائی و عالمی امور پر بات چیت متوقع ہے۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس