انشاء اللہ ایک دن مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا ‘خواجہ سلمان رفیق
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ آج ہم پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وزیر صحت نے کہاکہ انشاء اللہ ایک دن مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی سرکار کے مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے۔
آج پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔(جاری ہے)
بھارتی سرکار کے ہاتھ نہتے کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ بھارتی سرکار نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بین الاقوامی قوانین کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا ہے۔ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت واپس دلوا کر ہی دم لیں گے۔انشاء اللہ ایک دن مضبوضہ کشمیر میں ظلم کی زنجیریں ٹوٹ کر آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ جانوں کا نذرانہ پیش کرکے حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونے تک ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی بڑی وجہ فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے،خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی ایک بڑی وجہ ملک میں فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، جن میں سے کئی بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگتے ہیں۔“ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ ”سیالکوٹ میں دو بارفقیروں کے خلاف کارروائی کی گئی، لیکن اس کے باوجود ان کی بھرمار برقرار ہے۔“
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ”سعودی عرب میں اس وقت چھ ہزار کے قریب افراد وزٹ ویزے پر جا کر بھیک مانگ رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں دوسرے ممالک ہمیں سہولیات کیسے فراہم کر سکتے ہیں؟“
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھیک مانگنے والوں کا مسئلہ نہ صرف معاشرتی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، جس پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔
Post Views: 1