یوم یکجہتی کشمیر ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد پر وزیراعظم محمد شہبازشریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔
(جاری ہے)
بدھ کی صبح وزیراعظم محمد شہبازشریف جب آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچے تو آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ، انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔اس موقعے پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بھی بجائے گئے ۔ وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور رانا تنویر حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔\932
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے: وزیرَ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایسٹر کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے۔
ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیاتِ طیبہ اور تعلیمات کی یاد دلاتا ہے، یہ موقع ہمیں ایثار، درگزر اور امن جیسی آفاقی اقدار پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج دنیا مختلف چیلنجز اور مسائل کا سامنا کر رہی ہے، ایسٹر ہمیں یاد دلاتا ہے رواداری، انسانی وقار کا احترام اور پائیدار امن کا قیام ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔