پی بی 36 قلات کی ری پولنگ ملتوی، بلوچستان وزیر داخلہ سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 36 کی ری پولنگ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہے، جبکہ اس حلقے سے وزیر داخلہ منتخب ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان حکومت کی درخواست پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے سات پولنگ اسٹیشنوں پر ہونے والے انتخابات کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی حکومت کی درخواست پر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر 9 فروری کو ہونے والے انتخابات امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو اسی حلقے سے جیت کر اسمبلی آئیں تھے، تاہم انکی رکنیت معطل ہونے کے بعد بلوچستان تاحال وزیر داخلہ سے محروم ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ پی بی 36
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس پیش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-08-5
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں (چوتھا ترمیمی) آرڈیننس 2025ء پیش کر دیا گیا جس کی منظوری پہلے ہی گورنر پنجاب نے دے دی تھی اور اسے حالیہ اجلاس میں ایوان میں پیش کیا گیا۔آرڈیننس کے مطابق مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزائوں کی حد مقرر کی گئی ہے۔ کالے شیشے رکھنے، کم عمر بچوں کے موٹر گاڑی چلانے، ون وے گاڑی چلانے اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔ ڈرائیور اور مسافر دونوں کے لیے سیٹ بیلٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ آرڈیننس کو اب پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اسمبلی کی منظوری کے بعد یہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کرے گا۔