پی ایس ایل10؛ نئے لوگو کی رونمائی کردی گئی، خاص کیا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے لوگو کی رونمائی کردی گئی۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگلا ایڈیشن 10 سال مکمل کرے گا جو ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔
پی ایس ایل کے نئے لوگو ایک نمایاں عنصر لوگو کا 6 بولڈ لائنز جو ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، فرنچائزز کی نمائندگی کی عکاس ہیں۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ صرف ایک لیگ نہیں بلکہ قومی جذبے کی آئینہ دار ہے، جو قوم کی نمائندگی کرتی ہے۔
ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں شائقین کو کرکٹ کے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 8 اپریل سے 19 مئی 2025 تک منعقد ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کے
پڑھیں:
9 مئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی
عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی
9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی جس میں وکلائے صفائی، پراسیکیوٹرز اور ملزمان پیش ہوئے۔اس موقع پر عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی، اسی طرح سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی، شیخ رشید احمد اور عمران خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچے۔ عدالت میں حاضر ہونے والے ملزمان میں مقدمات کی نقول تقسیم کی گئیں جس کے بعد عدالت نے 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر ان 13 کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔