کشمیری بھائیوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں: پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پ رمسلح افواج نے اپنے پیغام میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد میں غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد میں غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیری کئی دہائیوں کے جبرکو برداشت کررہے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق کشمیری عوام ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بربریت کو برداشت کررہے ہیں، مسلح افواج پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
آئی ایس پی آرنے بیان میں کہا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، پاکستان زندہ باد! کشمیر زندہ باد!
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-05-1
ایبٹ آباد(جسارت نیوز )ممبر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو بنیادی سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات عوامی سہولت مرکز (CFC) ایبٹ آباد میں جمعہ کے روز منعقدہ آگاہی مہم کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ایبٹ آباد افتخار خان جدون، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوہر علی، پروجیکٹ ڈائریکٹر وقاص الٰہی اور متعدد سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر وقاص الٰہی نے شرکاء کو عوامی سہولت مرکز ایبٹ آباد میں فراہم کی جانے والی 26 سرکاری خدمات، سسٹمز، ٹوکن مینجمنٹ، شکایات کے ازالہ میکانزم اور مستقبل میں شامل کی جانے والی مزید خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اپنے خطاب میں مشتاق احمد غنی نے کہا کہ CFC کے قیام سے عوام مختلف اداروں کے چکر لگانے سے بچیں گے، دفاتر میں غیر ضروری رش کم ہوگا اور لوگوں کو ایک ہی جگہ پر تیز، آسان اور موثر خدمات میسر آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام خدمات کی ٹائم لائنز نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں تاکہ اداروں میں جوابدہی قائم ہو اور شہریوں کو اپنے کام کی مدت کا واضح اندازہ ہو سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی سہولیت مرکز عوام کو ریلیف دینے اور انہیں باوقار اور شفاف انداز میں خدمات فراہم کرنے کا جدید ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس منصوبے کو ہر حال میں کامیاب بنانے کے لیے بھرپور معاونت فراہم کرے گی اور مرکز میں آنے والے شہریوں کی رہنمائی، سہولت اور خدمت کو مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈی سی ایبٹ آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ CFC کو ایسا مثالی ماڈل بنایا جائے گا اس مقصد کے لیے عملے کی تربیت، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے منصوبے سے وابستہ تمام محکموں، عوامی نمائندگان اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ CFC حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس سے ہر شہری براہِ راست مستفید ہوگا۔