یوم یکجہتی کشمیر پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
علی ساہی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبہ پنجاب میں سکیورٹی کے انتظامات کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
لاہور سمیت صوبہ بھر میں 11 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق، 175 سپروائزری افسران، 240 انسپکٹرز، 1550 اپر سب آرڈینیٹس اور 300 خواتین اہلکاروں سمیت 9 ہزار کانسٹیبلز سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں 450 سے زائد پروگراموں کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 346 ریلیز، 84 سیمینار اور 23 دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی جن کے لیے حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ خاص طور پر یکجہتی کشمیر کی ریلیوں اور اے کیٹگری پروگراموں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ "شرپسند اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے" اور یوم یکجہتی کشمیر کے دوران شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی جائے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔
لاہور میں بارش؟ خدا آپ کو صبر عطا کرے!
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: یوم یکجہتی کشمیر
پڑھیں:
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں موسم کے تیور بدلنے لگے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ اسلام آباد میں بارش شروع ہوچکی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور ژالہ باری جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش اور تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کا خدشہ بھی ہے۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ اوردیگرعلاقوں میں ژالہ باری کا خدشہ،بالائی خیبرپختونخوا کےعلاقے چترال، دیر، سوات، مانسہرہ سمیت کئی اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 سے 8 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں سیلاب کا بھی اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
مزیدپڑھیں:دولہے کے ساتھ انوکھا فراڈ، دلہن کی جگہ ساس سے شادی کرا دی گئی