مودی حکومت نے جو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ہے اقوام متحدہ اسے بحال کروائے، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ایس او کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آزادی کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام عالم کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے ناظم حیدر معاویہ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ساوتھ پنجاب حکومت وقت کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ انہوں نے اس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا، چونکہ اظہارِ یکجہتی کا مقصد کشمیر میں بھارت کا قبضہ اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کی مزاحمتی جدوجہد کی حمایت ہے، اس پر مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن بھارتی تسلط اور کشمیر میں جاری بربریت کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور نہتے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کے ساتھ ساتھ جو بچے بوڑھے نوجوان اور عورتیں بھارتی فوج کی بربریت سے شہید ہوئے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، جبکہ ایم ایس او پاکستان کا ہر کارکن کشمیر کی آزادی اور استحکام پاکستان کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایم ایس او پاکستان مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آزادی کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام عالم کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے، مودی حکومت نے جو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ہے اقوام متحدہ اسے بحال کروائے، اقوام متحدہ کشمیری عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق ان کا حق خودارادیت تسلیم کر کے ان کی منشا کے مطابق فیصلہ کرے۔
اقوام متحدہ بھارت میں بے گناہ قید حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ کشمیر کاز کے لیے بنائی گئی کمیٹی کو فعال کیا جائے اور کشمیر کو ان کا حق دلوانے کے لیے اپنی جدوجہد تیز کرے، پریس کانفرنس میں ناظم ملتان محمد اسامہ، ناظم اطلاعات عثمان علی شاہ، ناظم عمومی ملتان حذیفہ قریشی، ناظم مالیات ملتان معاویہ، ابوبکر، خلیل الرحمن شارف ناظم عمومی بی زیڈ یو، محمد حسان و دیگر رہنما موجود تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج پانچ فروری پوری قوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے طور پر منا رہی ہے اسی سلسلے میں آج مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملک بھر میں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پریس کانفرنسز، ریلیز اور سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مظلوم کشمیری اقوام متحدہ کی جدوجہد کے لیے
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
سٹی 42 : اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جنرل جین پیر لاکروا نے یواین پولیس جسکی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں، کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے