تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے مطالب کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کو روکے اور کشمیری سیاسی قیادت، صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور من مانی حراست میں رکھے گئے نوجوانوں کو فوری رہا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ 5 اگست 2019ء کو یا اس کے بعد کیے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لے۔ پاکستانی سفارتخانے پیرس فرانس میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں فرانس میں مقیم پاکستانیوں، بیرون ملک مقیم کشمیریوں، ماہرین تعلیم اور صحافیوں نے شرکت کی جنہوں نے حق خودارادیت کے لیے کشمیری عوام کی سات دہائیوں کی طویل جدوجہد کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی برادری اور میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کی صورتحال کو اجاگر کریں اور بھارت کو اس کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جوابدہ ٹھہرائیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے کشمیری عوام کی بھارتی قبضے اور جبر کے خلاف ان کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، انہوں نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی شبیہ کو خراب کرنے کی بھارت کی کوششوں کی تردید کرتے ہوئے اس تحریک کو پرامن اور جائز قرار دیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مبنی قرار دیا۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارت پر زور دیا کہ 5 اگست 2019ء کو یا اس کے بعد کیے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کو روکے اور کشمیری سیاسی قیادت، صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور من مانی حراست میں رکھے گئے نوجوانوں کو فوری رہا کیا جائے۔ انہوں نے بھارت سے جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کے لیے ٹھوس اور بامعنی اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ سفیر نے فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی طرف سے کشمیر کاز کی حمایت کے لیے ادا کیے جانے والے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کے مکمل عزم کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ممتاز زہرہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر:ہائی کورٹ کی طرف سے 2 کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار

ذرائع کے مطابق جسٹس راہول بھارتی پر مشتمل ہائی کورٹ کے بنچ نے بارہمولہ کے رہائشی محمد آفرین زرگر کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظر بندی کو کالعدم قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو ان کی فوری رہائی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس راہول بھارتی پر مشتمل ہائی کورٹ کے بنچ نے بارہمولہ کے رہائشی محمد آفرین زرگر کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظر بندی کو کالعدم قرار دیا اور نظربندی کیلئے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکامی پر قابض حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ آفرین زرگر پر گزشتہ سال 10ستمبر کو کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ادھرجسٹس محمد یوسف وانی پر مشتمل کشمیر ہائی کورٹ کے ایک اور بنچ نے ارشاد احمد ڈار کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہمولہ نے 21 جولائی 2023ء کو ارشاد کی نظربندی کے احکامات جاری کئے تھے۔واضح رہے کہ کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت ان کی غیر قانونی نظربندیوں کا سلسلہ مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے جاری ہے اور عدالتوں میں قابض انتظامیہ کشمیریوں پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کے حق میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، :ہائی کورٹ کی طرف سے 2 کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار
  • مقبوضہ کشمیر:ہائی کورٹ کی طرف سے 2 کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار
  • مودی سرکار اور مقبوضہ کشمیر کے حالات
  • پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری
  • بھارتی لیجنڈری اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • زباں فہمی نمبر245؛کشمیر اور اُردو (حصہ اوّل)
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا حریت قیادت سمیت تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ
  • 5؍ ہزار مزید غیرقانونی افغان باشندے واپس روانہ