یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور انداز میں منایا جارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور انداز میں منایا جارہا ہے، ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیر اعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔
گزشتہ 78 سالوں سے بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لے وطن عزیر پاکستان کے ہر گلی، ہر شہر اور کوچے سے صدائے آزادی کشمیر گزشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی بلند ہوں گی۔
بھارتی جبر و استبداد اور محکوم کشمیریوں کے حق آزادی کے لیے جلسے، جلوسوں اور ریلیوں میں مسئلہ کشمیر پر ریاست پاکستان کے غیر متزلزل موئقف کو اجاگر کیا جائے گا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک سے باہر امریکا، یورپ، مشرق وسطیٰ اور آسٹریلیا میں بھی مظلوم و معصوم کشمیریوں پر جاری بھارتی غاصبانہ قبضے اور سفاکانہ اقدامات کے خلاف بھی صدائے جق آزادی کشمیر بلند کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیرپرحکومت کی جانب سے آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے اظہارِ تشکر کے پوسٹرز لگا دیے گئے جس پر وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم آزاد کشمیرکی تصاویر آویزاں ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یوم یکجہتی کشمیر
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد
وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری اور بیشتر مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آزادکشمیر اور خیبرپختون خواں کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں شونٹھر ویلی، گریس ویلی، ہلمت، تاوبٹ کے پہاڑوں پر برف باری سے نظارے خوبصورت ہو گئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں تیز آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، تمام فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ متعدد مقامات پر ژالہ باری سے سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔