Nawaiwaqt:
2025-04-22@06:02:19 GMT

گرینڈ اپوزیشن الائنس کا اجلاس، نئے الیکشن کا مطالبہ 

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

گرینڈ اپوزیشن الائنس کا اجلاس، نئے الیکشن کا مطالبہ 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) گرینڈ اپوزیشن الائنس کا اجلاس  گذشتہ  شب تحریک انصاف کے رہنما سابق سپیکر اسد قیصر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں مولانا فضل الرحمن، محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، مصطفی نواز کھوکھر، علامہ ناصر عباس، جنید اکبر خان، مفتاح اسماعیل سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں حکومت، پی ٹی آئی کے مذاکرات کے خاتمے، 8فروری کے الیکشن کا ایک سال مکمل ہونے، ملکی سیاسی صورتحال، وکلا کے احتجاج، سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ اجلاس میں شریک قائدین کی میٹنگ میں باہم مشاورت اور رابطوں میں اضافے پر بھی گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں نوائے وقت رپورٹ کے مطابق اسد قیصر نے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے عشائیہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا۔ اس حکومت کو  مستعفی ہوکر ازسرنو انتخابات کا اعلان کرنا چاہئے۔ اعلامیہ کے مطابق یہ ایک غیر نمائندہ حکومت ہے، اسے مسلط کیا گیا، نئے انتخابات ہی ملک کو عدم استحکام سے نکالنے کا واحد راستہ ہے۔ سیاسی قیدیوں کی رہائی، ریاستی جبر کا خاتمہ کیا جائے۔ پیکا ایک کالا قانون ہے اسے فوری ختم کیا جائے۔ شاہد خاقان عباسی نے  اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملک میں نئے الیکشن کروائے جائیں۔  ملک میں جاری فسطائیت کو ختم اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی، سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔ ادھر  حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد القدومی کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی‘ مولانا فضل الرحمان کیساتھ فسلطین کی تازہ صورتحال سے آگاہ گیا‘ رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر غور وخوض کیا گیا، مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ فلسطینی مسلمانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پہلی مرتبہ فلسطین کی سرزمین پر فتح کے اثرات دیکھ رہا ہوں۔ اسرائیل کو تمام فلسطینی علاقے خالی کرنے پڑے۔ ترجمان حماس نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان کی فلسطین کے لئے کوششیں بے لوث اور مخلصانہ ہیں۔ جے یوآئی نے ہر محاذ پر ہماری ترجمانی کی۔ ملاقات میں مجلس احرار الاسلام کے سربراہ سید کفیل شاہ بخاری، ڈاکٹر امجد علی و دیگر موجود تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان کی

پڑھیں:

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس شروع 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی  کا دو روزہ اہم اجلاس جامعہ مدنیہ رائے ونڈ روڈ پر شروع ہوگیا۔  اجلاس میں چاروں صوبوں سے مجلس عمومی کے سینکڑوں اراکین لاہور پہنچے۔ اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کی فضل الرحمن نے ملک کی سیاسی اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی خطاب کیا۔ اجلاس سے مولانا عبد الغفور حیدری، مولانا خواجہ خلیل احمد خان، مولانا محمد امجد خان، ملک سکندر ایڈووکیٹ، کامران مرتضی ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا، حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن اتحاد پر غور وخوض کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا فضل الرحمان کی مرضی اتحاد کرتے ہیں یا نہیں، عمر ایوب
  • جے یو آئی کا پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
  • سیاستدان کو الیکشن اور موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیئے، عمر ایوب
  • پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جہاں بات چیت ہوسکے، فضل الرحمان
  • فضل الرحمان حافظ نعیم ملاقات: فلسطین کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ’مجلس اتحاد امت‘ کے نام سے فورم بنانے کا اعلان
  • جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا غزہ میں مظالم کیخلاف 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان
  • فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، 24 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • پیپلز پارٹی کا  بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ
  • بلوچستان کو خیرات نہیں، بلکہ حقوق دیں، مولانا ہدایت الرحمان
  • جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس شروع