عمران کا آرمی چیف کو خط، مقصد فوج و عوام کے درمیان فرق ڈالنا ہے، رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کے نام خط لکھنے کا مقصد فوج اور عوام کے درمیان فرق ڈالنا ہے۔ایک انٹرویومیں راناثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان کے اس خط کا مقصد فوج اور اس کی کمانڈ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ خط جیل سے لکھے جا رہے ہیں یا کہیں اور سے آرہے ہیں؟ اگر عمران خان کو سیاسی جدوجہد کرنی ہے تو اسے پارلیمنٹ میں کریں۔رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کے تبادلوں پر بھی بات کرتے ہوئے کہاکہ کیا یہ اقدام آئین سے ماورا ہے؟ ۔انہوں نے آرٹیکل 200 اور 26ویں ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر سوالات اٹھانے ہیں تو ججز کے خط پر بھی بڑے سوالات اٹھتے ہیں۔مشیروزیراعظم نے کہاکہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی رکوانے کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت نے پوری کوشش کی تھی، تو کیا اب متعلقہ چیف جسٹس اور جج غلط ہیں اور جنہوں نے خط لکھا ہے وہ ٹھیک ہیں؟۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بیک ڈور رابطوں میں بڑی ڈیل، 45 روز میں عمران خان کی رہائی، بڑی خبر سامنے آگئی
سینیئر سیاست دان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی نے واردات نہ ڈالی تو عمران خان 45 روز میں جیل سے باہر آ جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، جن میں عمران خان کو 60 روز کے لیے چپ رہنے اور سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کا کہا گیا تھا۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان 60 دنوں میں سے 15 دن گزر چکے ہیں، اور صرف 45 دن باقی رہ گئے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ اگر کسی نے کوئی اور واردات نہ ڈال دی تو عمران خان کی 45 روز بعد جیل سے رہائی ممکن ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران کان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، جبکہ باہر ان کی پارٹی تتر بتر ہے، اور کئی گروپ بن چکے ہیں، پارٹی رہنما عمران خان کی رہائی پر توجہ دینے کے بجائے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل اسٹیبلشمنٹ بڑی ڈیل پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی شیر افضل مروت عمران خان رہائی وی نیوز