اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
LISBON:
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 49 ویں امام، پرنس کریم آغا خان کا پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال ہوگیا، وہ 88 برس کے تھے۔
ایک اعلامیے کے مطابق، پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اسماعیلی کمیونٹی میں گہرے غم کا سامنا ہے۔ انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کی رہنمائی اور فلاحی منصوبوں میں ایک نمایاں کردار ادا کیا۔
ان کے انتقال کے بعد اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام کی نامزدگی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی میں تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کی سرپرستی کی، جنہوں نے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کا کام کیا۔ ان کی رہنمائی اور فلاحی کاموں کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔
اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام کی نامزدگی کے بارے میں مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
معروف پاکستانی شیف انتقال کر گئے
راحیل بیگ: معروف پاکستانی شیف ذاکر انتقال کر گئے
شیف ذاکر امریکہ میں مقیم تھے ،شیف ذاکر ایک ماہ پہلے پاکستان آئے تھے ،معروف شیف ذاکر حسین کے انتقال کی تصدیق خاندان کے قریبی ذرا ئع نے کی ،شیف ذاکر حسین کئی سالوں تک مختلف نجی چینلز پر پروگرام کرتے رہے،اپنے منفرد ذائقے اور کھانا بنانے کے انداز سے مقبول تھے
شیف ذاکر حسین نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی بنائی
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی