مراکش کشتی حادثہ ،ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کرلی گئی،تعلق پاکستان سے نکلا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا جو سب کے سب پاکستانی تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرکے فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ شناخت کا عمل مکمل ہونے والوں میں سفیان علی ولد جاوید اقبال، سجاد علی ولد محمد نواز، رئیس افضل ولد محمد افضل اور قصنین حیدر ولد محمد بنارس شامل ہیں۔ محمد وقاص ولد ثناء اللہ، محمد اکرم ولد غلام رسول، محمد ارسلان خان ولد رمضان خان، حامد شبیر ولد غلام شبیر اور قیصر اقبال ولد محمد اقبال بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ اس
کے علاوہ، دانش رحمن ولد محمد نواز، محمد سجاول ولد رحیم دین، شہزاد احمد ولد ولایت حسین اور احتشام ولد طارق محمود کی بھی شناخت کر لی گئی۔ ذرائع پاکستانی سفارت خانہ مراکش کے مطابق 15 جنوری کو کشتی واقعے میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات تھیں تاہم مقامی حکام کو صرف 13 لاشیں ہی ملیں۔ مراکش میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے مطابق فنگر پرنٹ اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئیں تھیں، نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل کے مکمل ہونے کے بعد فہرستیں مرتب کی گئیں ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ولد محمد
پڑھیں:
افغان وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
دوران گفتگو اسحاق ڈار نے کابل میں پرتپاک میزبانی پرافغان قیادت کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ مذاکرات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیااور عوام کے مفاد میں اقدامات پر زور دیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے امیر خان متقی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جو افغان عبوری وزیر خارجہ نے قبول کرلی۔