چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کا غیر ملکی دورہ کی وجہ سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔ کابینہ سیکرٹیریٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا سید یوسف رضا گیلانی صدر زرداری کی واپسی تک بطور قائم مقام صدر فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی یہ تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوگی، جہاں جسٹس منیب اختر اُن سے حلف لیں گے۔
یہ پیش رفت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے پانچ روزہ غیر ملکی دورے کے باعث سامنے آئی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 20 اپریل کو چین روانہ ہوں گے، جہاں وہ 22 سے 26 اپریل تک چین کے شہر ہانگژو میں ہونے والی ایس سی او عدالتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد وحید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان اور سینئر سول جج ضلع لکی مروت نادیہ گل وزیر بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ اس دوران، چیف جسٹس پاکستان چین کے ساتھ تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کریں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا دورہ صرف چین تک محدود نہیں ہوگا، بلکہ اُن کی ایران اور ترکی کے اعلیٰ عدالتی حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ وہ ترکی کی آئینی عدالت کی 63 ویں سالگرہ کی خصوصی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
چیف جسٹس اور ان کا وفد 27 اپریل کو وطن واپس پہنچے گا۔ اس دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔
Post Views: 3